محفل کے پانچ ہزار اراکین ہونے پر مبارکباد

نکتہ ور

محفلین
فعال یا غیر فعال ترین ہونےکا کوئی پیمانہ موجود نہیں ہے۔ کچھ لوگ بیس ہزار پیغامات پوسٹ کرنے کے بعد بھی غائب ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ کئی سال خاموشی کے بعد باقاعدگی سے پوسٹ کرنے لگتے ہیں۔
اگر پہلے سے پیمانہ موجود نہیں ہے تو بنایا جا سکتا ہے۔
میرے خیال میں پیمانہ یوں ہو سکتا ہے کہ جس کے مراسلے سب سے زیادہ ہوں اور گزشتہ دنوں(زیادہ سے زیادہ دو ماہ) میں اس کا کم از کم ایک پیغام ضرور ہو مدیران و منتظمین کو شامل نہ کیا جائے تا کہ صرف فعال ترین محفلین ہی سامنے آئیں،غیر فعال ترین کے لئے وہ جو سب سے زیادہ مدت سے غائب ہو چاہے اس کے کتنے بھی پیغامات ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے "فورم کے اعداد و شمار" سے دیکھا تھا وہاں پر اس وقت 5022 ارکان تھے۔ اب مجھے آپ ہی کچھ بتائیں
میرا خیال ہے کہ بعض اوقات یوزرز کے اکاؤنٹ بوجہ ختم بھی ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ٹوٹل رجسٹرڈ اراکین اور حقیقی تعداد میں کچھ تضاد ہے
 
Top