مبارکباد محفل کے نئے ہزاری محترم زیرک بھائی

عرفان سعید

محفلین
محترم آپ کی بات نہیں کر رہا، جن صاحب نے یہ تھریڈ لگایا ہے انہوں نے مجھ پر یہ احسان کیا ہے، آپ دوست تو بھیڑ چال میں آ گئے ہیں۔
ان کی جانب سے میں بے دھڑک صفائی دینے کو تیار ہوں کہ ان کا بھی یہ مقصد ہرگز نہ تھا۔
 

زیرک

محفلین
ان کی جانب سے میں بے دھڑک صفائی دینے کو تیار ہوں کہ ان کا بھی یہ مقصد ہرگز نہ تھا۔
مجھے اچھا نہیں لگتا کہ آے دن نشئی کا ڈھول پیٹا جاتا رہے اور میں یہاں آگے ٹن ہونے کی ایکٹنگ کرتا پھروں۔ میں نے انتظامیہ سے اس دھاگے کو حذف کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
 
محترم آپ کی بات نہیں کر رہا، جن صاحب نے یہ تھریڈ لگایا ہے انہوں نے مجھ پر یہ احسان کیا ہے، آپ دوست تو بھیڑ چال میں آ گئے ہیں اس لیے معافی مانگنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔
زیرک بھائی میں آپ سے معافی مانگ رہا ہوں ۔ تھریڈ بنانےمقصد آپ کو مبارکبادی دینا تھا ۔ اگر میرے الفاظ سے آپ کا دل دکھا ہو تو مجھے معاف کر دیں ۔
میں نے بھی آپ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے منتظمین سے رپورٹ میں درخواست کردی ہے کہ لڑی میں سے نشئی لفظ حذف کردیں یا یہ لڑی ہی حذف کر دیں ۔
یہ محفل پر تمغہ جات کا اسکرین شارٹ ہے آپ تفصیل میں لال دائرے میں دیکھ سکتے ہیں کہ 1000 مراسلے پورے کرنے پر محفلین کو منتظمین کی جانب سے یہی پیغام دیا جاتا ہے۔
screenshot-13.png

 
جی یہ دن بھی آنا تھا کہ اردو محفل جیسے سلجھےفورم پر ممبران کو چرسی بھنگی سے مماثل خطابات مبارکباد کے پیکٹ میں ملفوف کر کے دئیے جائیں گے۔
محمد تابش صدیقی برادرم آپ سے اور انتظامیہ سے عرض ہے کہ اس دھاگے کو حذف کر دیا جائے، شکریہ
پیارے بھائی، یہ نشئی ہرگز وہ نہیں جو آپ سمجھ بیٹھے ہیں۔ اوپر عدنان بھائی نے تصویری وضاحت بھی پیش کی ہے۔ امید ہے کہ ان کی وضاحت قبول کی جائے گی۔
محفل میں پہلے ہزار مراسلے مکمل ہونے پر نوٹیفکشین آتا ہے کہ آپ کو محفل کا نشہ ہو گیا ہے، اور اسی مناسبت سے ایسا لکھا گیا۔
کسی کی بھی دل آزاری عدنان بھائی یا کسی اور کا مقصد ہرگز نہیں تھا۔ :)

لڑی کے عنوان اور اولین مراسلہ میں مناسب تدوین کر دی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
بہت مبارک ہو بھیا۔

محترم آپ کی بات نہیں کر رہا، جن صاحب نے یہ تھریڈ لگایا ہے انہوں نے مجھ پر یہ احسان کیا ہے، آپ دوست تو بھیڑ چال میں آ گئے ہیں اس لیے معافی مانگنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔
عدنان بھیا کی طرف سے ہم بھی معافی چاہتے ہیں۔ ان کا مقصد یقیناً آپ کی دل آزاری نہیں تھا بھیا۔محفل کی رونقیں بڑھانے کے لیے وہ فعال رہتے ہیں۔آپ کی محفل کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہوں نے یہ لڑی سجائی۔
 
برادرم عبدالقیوم چوہدری کے یکے بعد دیگرے تین ( بشمول سرگوشی ) اور برخوردار اے خان کے تاحال اکلوتے چلبلے جملوں سے کماحقہ محظوظ ہوچکنے کے بعد مابدولت برادرم زیرک کو ان کے اولیں برق رفتار منصب ہزاری کے پرازافتخار حصول پر قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے ہدیۂ تبریک پیش کرنے کو اپنے تئیں باعث فخرو منزلت گردانتے ہیں ۔:):)
 
Top