محفل کے ایک ساتھی سے ملاقات

عبدالحسیب

محفلین
انھوں نے ہمیں اس ملاقات میں وہ جگہ بھی دکھائی جہاں حمید اللہ صاحب پیدا ہوئے تھے
کیا حسیب بھائی اس کی تصاویر شئیر نہیں کریں گے ہمارے لیے؟؟؟؟
دراصل ڈاکٹر صاحب کے مقام پیدائش میں اختلاف ہے۔''ڈاکٹر محمد حمیداللہ از راشد شیخ، المیزان پبلیشرز فیصل آباد" کے مطابق ڈاکٹر صاحب کا مقام پیدائش ''روبرو مکان درگاہ حضرت حبیب علی شاہ، کٹل منڈی، حیدرآباد' ہے جبکہ مجلہ عثمانیہ کراچی نے مقام پیدائش ''فیل خانہ ، حیدرآباد" لکھا ہے۔مندرجہ ذیل تصویر درگاہ حضرت حبیب علی شاہ کے روبرو مکان کی ہے۔
IMG_20151114_174539_HDR.jpg

حسیب ڈاکٹر حمید اللہ کے ادھورے کام کو مکمل کرنے کا نا صرف منصوبہ رکھتے ہیں بلکہ عملی طور پر اس کے لئے اپنے کاموں کا اغاز بھی ترجمہ اور تدوین کے ذریعہ شروع کر چکے ہیں۔
مجھ سے بتانے میں کچھ غلطی ہوئی۔ ہمارا ارادہ ڈاکٹر صاحب کے کام کو ڈجیٹائز کرنے کا ہے۔ جو بہت ہی سست رفتار سے ہو رہا ہے۔ڈاکٹر صاحب نے تو اپنا کام مکمل کیا اور بہت ہی بہتر انداز میں کیا۔ نو ، دس زبانوں میں آپ نے کتابیں تحریر کی، قرآن الکریم کا فرانسیسی ترجمہ اور سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر فرانسیسی زبان میں آپ کی کتاب ، کام کا بہترین نمونہ ہے۔

اسپیشل بریانی کھائی
بھئی ، ہم نے تو مندی کھائی تھی :):)

ساتھ ہی نیلوفر ہوٹل کی چائے پی لیتے۔ جب بھی حیدرآباد جانا ہوتا ہے تو وہاں جانا نہیں بھولتا مزے کی چائے ملتی ہے۔
نیلوفر میں اب وہ بات نہ رہی ۔ ویسے ہی مجھے بغیر دودھ کی چائے پسند ہے اور علم بھائی کی اسرار پر ایک پیالی جماعت اسلامی کے دفتر میں پی لی تھی تو مزید چائے کی گنجائش نہ رہی :):)
حیدرآبادی بریانی بھی
نہیں، ہم نے مندی اور کدو کی کھیر کھائی تھی۔ مندی ٹھیک تھی پر کدو کی کھیر میں مزہ نہیں آیا۔
 

عبدالحسیب

محفلین
کوئی بات نہیں۔ کبھی میرا بنگلور سے حیدرآباد آنا ہوا تو ان شاءاللہ ساتھ پی لیں گے۔ لکڑی کے پل پر ہے نیلوفر ہوٹل۔ آپ کے ساتھ بیٹھ کر پینے سے لطف دوبالا ہوجائے گا۔ اپنا فون نمبر مجھے ذپ کیجیے گا۔
ملاقات میں ہمیں بھی شامل کیجئے گا ۔ :):)
 

عبدالحسیب

محفلین
دلی اور حیدرآبادی بریانی میں لذیذ کونساہے؟

دکنیوں کو حیدرآباد کی پسند آتی ہے شمال میں رہنے والے کسے ترجیح دیتے ہیں معلوم نہیں۔

دلی تو ہماری پسند ہے
حیدرآبادی بھی لذیذ ہوتی ہے

ان سے بھی لذیذ کراچی کی ہوتی ہے
دلی ، حیدرآباد اور لاہور(لاہوری کڑھائی برطانیہ میں) کی بریانی کا ذائقہ چک چکے ہیں۔ تینوں کی اپنی اپنی خصوصیات ہیں پر اہلِ دکن تو حیدرآبادی بریانی ہی کو ترجیح دیں گے :):)
کراچی کی بریانی سے محروم ہیں اب تک۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو دکنی نہیں سمجھتا ہوں اپنے آپ کولیکن یہی کہتا ہوں کہ یہاں امریکہ میں پاکستانی (لاہور اور کراچی) کی بریانی بھی کھائی۔ لیکن میں بہر حال حیدر آبادی بریانی کو بہترین قرار دیتا ہوں۔
 
میں تو دکنی نہیں سمجھتا ہوں اپنے آپ کولیکن یہی کہتا ہوں کہ یہاں امریکہ میں پاکستانی (لاہور اور کراچی) کی بریانی بھی کھائی۔ لیکن میں بہر حال حیدر آبادی بریانی کو بہترین قرار دیتا ہوں۔
لاہور کی بریانی؟ ہاہاہا کوئی مذاق ہے؟
کراچی کی بریانی صرف کراچی میں ملتی ہے۔ امریکی والی کراچی کی ہوہی نہیں سکتی
میں نہیں مانتا کہ کراچی کی بریانی سے بہتر کوئی ہے ۔
 
Top