محفل کی تازہ پوسٹس اپنے بلاگ پر

زیک

مسافر
اس بارے میں میں نے کافی دنوں پہلے اپنے بلاگ پر پوسٹ لکھی تھی۔ آج خیال آیا کہ اس کی کچھ تشہیر کی جائے۔

خیر مقصد یہ ہے کہ آپ اپنے بلاگ کی سائیڈبار میں محفل کی تازہ‌ترین 5 یا 10 تھریڈز کے عنوان اور روابط شامل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اردو سیارہ پر تازہ‌ترین مواد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

اس کا طریقہ میرے بلاگ پر ہے۔
 

باسم

محفلین
زکریا بھائی بہت شکریہ اس کا بھی کافی انتظار تھا
کیا یہ سادہ ایچ ٹی ایم ایل سائٹ میں بھی لگ سکتا ہے؟
 

زیک

مسافر
باسم فی الحال تو سادہ ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل پیج میں اسے شامل نہیں کیا جا سکتا۔ مگر اس کا ایک حل جاواسکرپٹ کا استعمال ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ یہ جاواسکرپٹ کوڈ محفل کے ساتھ شامل کر دوں تاکہ آپ اسے استعمال کرتے ہوئے محفل کی تازہ تھریڈز دیکھ سکیں۔
 
زکریا بھائی : بہت خوب ۔ میں نے با آسانی اس پلگ ان کو اپنے بلاگ میں سمو دیا ہے اور وہ کچھ اس طرح سے ظاہر ہوا ہے ۔

497678832_80228144a9_o.jpg
 
Top