اس سے پہلے کہ ماہی آپی بتا دیں میں بتا دیتی ہوں
یہ ایک گیم ہے، کرنا یہ ہے کہ میں نے کچھ بھائیوں اور آپیوں کے صفحہ کوائف پر ایک گانے کے بول لکھے ہیں
آپ لوگوں کو اُسے کمپائل کرنا ہے
اور ممبرز کے نام کی صورت میں کمپائل کرنا ہے
سمجھ آئی؟
 
کیا ہم بھی یہ گیم کھیل سکتے ہیں؟ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ خیر کرے، ذرا شگفتہ بٹیا کی دیدہ دلیری تو دیکھیے کہ اتنا عرصہ کی غیر حاضری کے بعد فرما رہی ہیں کہ یہیں ہیں، غائب کہاں ہوئیں۔ :) :) :)
ہم ایک ماہ ہندوستان میں گزار کر ابھی کل ہی واپس امریکہ پہنچے ہیں۔ وہاں سبھی بخیر ہیں۔ فریحہ بٹیا سے ابھی چند منٹ قبل تک ویڈیو چیٹ ہو رہی تھی۔ آپ کی بھابھی آپ کے بارے میں دریافت فرما رہی تھیں، لیکن ہمارے پاس کوئی خبر ہی نہ تھی۔ :) :) :)

کیا ہم نے کبھی کہا کہ ہم بزدل ہیں :angel:

یہ تو بلکہ ایک ماہ کی چھٹیاں آپ نے لی تھیں :) بھابھی کو آداب ۔ فریحہ نے اسکول جانا شروع کر دیا کیا سعود بھائی؟
 
کیا ہم نے کبھی کہا کہ ہم بزدل ہیں :angel:
بز دل کو بکری جیسے دل کو کہتے ہیں۔ :) :) :)
یہ تو بلکہ ایک ماہ کی چھٹیاں آپ نے لی تھیں :) بھابھی کو آداب ۔ فریحہ نے اسکول جانا شروع کر دیا کیا سعود بھائی؟
ہم چھٹی پر ضرور تھے لیکن محفل سے چھٹی نہیں لی تھی۔ فریحہ بٹیا کے اسکول جانے کی خبر بہت پرانی ہو چکی ہے، اس سے اندازہ لگا لیں کہ کس قدر بے خبر پھوپھی ہیں آپ! :) :) :)
 
Top