محفل میں لاگ ان کا مسئلہ

موجو

لائبریرین
میں جب بھی اپنے کمپیوٹر سے فائر فاکس، کروم، انٹرنیٹ ایکسپلورر میں دفتر سے لاگ ان ہونے کی کوشش کرتا ہوں اس طرح کا ایرر آتا ہے۔
Cookies are required to log in to this site. You will not be able to login until they are accepted.
یہ والا ایرر کچھ اور ویب سائٹس پر آتا جہاں میں لاگ ان نہیں ہوسکتا مگر گھر سے میں لاگ ان ہوجاتا ہوں۔ فیس بک، ٹویٹر، جی میل وغیرہ پر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اس سے میں تو یہی سمجھا کس جس کمپنی کا انٹرنیٹ ہم دفتر میں استعمال کررہے ہیں ان کی طرف سے کوئی مسئلہ ہوگا ۔ ان سے رابطہ کیا تو وہ بھی اس معاملے میں کچھ نہ کرپائے۔
کوئی بھائی صاحب اس مسئلہ کا حل بتا سکیں تو مشکور ہوں گا۔
 

موجو

لائبریرین
ابن سعید بھائی سیٹنگز میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سب میں کوکیز انیبل ہیں۔
مسئلہ کوئی اور ہی ہے غالب گمان نیٹ ورک کا ہی میں اس وقت دفتر میں پراکسی سے اردو محفل میں لاگ ان ہوں۔ یہاں یہ سائٹ بلاک بھی نہیں کیونکہ مجھے صرف لاگ ان کا مسئلہ ہے۔
 
ابن سعید بھائی سیٹنگز میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سب میں کوکیز انیبل ہیں۔
مسئلہ کوئی اور ہی ہے غالب گمان نیٹ ورک کا ہی میں اس وقت دفتر میں پراکسی سے اردو محفل میں لاگ ان ہوں۔ یہاں یہ سائٹ بلاک بھی نہیں کیونکہ مجھے صرف لاگ ان کا مسئلہ ہے۔
ایک تو ہمیں حیرت اس بات کی ہے کہ محفل کی طے شدہ زبان "اردو جدید" ہے جس میں کوکیز والے فقروں کا ترجمہ موجود ہے، تو اول تو آپ کو یہ پیغام انگریزی میں نظر نہیں آنا چاہیے، الا یہ کہ آپ انگلش بطور زبان منتخب کریں۔ :) :) :)
اگر آپ پراکسی سے محفل استعمال کرتے ہیں تو پراکسی سرور میں کوکیز غیر فعال ہوں گی۔ :) :) :)
 

موجو

لائبریرین
آپ کی حیرت بجا ہے
اردو ویب کا ایرر میسج تو اردو میں ہی آتا ہے ۔ یہ تو میں گوگل کرنے کے لیے القلم والا میسج کاپی کیا تھا
مگر گوگل بھی بیچارا تشفی نہ کراسکا۔
پراکسی سرور سے تو میں لاگ ان ہو جاتا ہوں اس کے بغیر نہیں ۔
اب گھر سے لاگ ان ہوں بغیر کسی سیٹنگز کو تبدیل کیے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
صرف دفتر کے نیٹ ورک سے ہوتا ہے۔
 

موجو

لائبریرین
نہیں بھائی یہ کام اگر کرنا ہوتا تو میں ہی کرتا
کیونکہ میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا انچارج ہوں۔
 
Top