محفل لغت اطلاقیہ

اردو

محفلین
محفل لغط اطلاقیہ

شکریہ ۔
کیا یہ اطلاقیہ آف لائن بھی کام کرتا ہے یا صرف آن لائن ہی اس سہولت سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔
کیا اس اطلاقیہ میں ہر یوزر ‌اپنی مرضی سے نئے الفاظ یا ان کے مطالب بھی ڈال سکتا ہے ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شکریہ ۔
کیا یہ اطلاقیہ آف لائن بھی کام کرتا ہے یا صرف آن لائن ہی اس سہولت سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔
کیا اس اطلاقیہ میں ہر یوزر ‌اپنی مرضی سے نئے الفاظ یا ان کے مطالب بھی ڈال سکتا ہے ۔
یہ اطلاقیہ آف لائن بھی کام کرتا ہے۔ آن لائن ہونے کی صورت میں وکی پیڈیا ، وکشنری اور گوگل سے نتائج دکھاتا ہے۔
نئے الفاظ ڈالنے کی سہولت فی الحال نہیں ہے۔
 
نظامی بھائی کیا ابھی تک اس میں اردو سے انگلش فنگشن شامل نہیں کیا گیا ۔ کیونکہ یہ بہت اہم فنگشن ہے انگریزی سیکھنے والوں کے لیے۔
والسلام
 

الف نظامی

لائبریرین
جی محمد عویدص ابھی تک شامل نہیں‌ ہو سکا جس کی وجہ مواد کا نہ ہونا ہے۔ رضا کار میسر آئیں تو یہ کام شروع ہو۔ کسی اردو سے انگریزی لغت کو برقیانہ شروع کیجیے اور جس حرف پر کام کر رہے ہوں اس کے بارے میں یہاں بتا دیں۔ کام اسی طرح ہوسکتا ہے۔
والسلام مع الاکرام۔
 
Top