محفل فیڈورا لینکس پر

zerocool

محفلین
السلام علیکم
میں نے فیڈورا لینکس پر اردو محفل کو بروز کی پر فونٹ اس پر ٹھیک نہیں تھا۔ الفاظ ایک دوسرے سے الگ تھے۔ بروزر فائرفاکس استعمال کر رھا ھوں فیڈورا پر۔ کیا مسئلہ ھو سکتا ھے۔ میں لینکس کے ما ہرین سے اس مسئلے کا حال چاہتا ھوں۔

دعاؤں میں یاد رکھیں۔
فاروق
 

دوست

محفلین
پہلا مسئلہ تو یہ ہوسکتا ہے کہ فونٹ انسٹال نہیں۔ اگر آپ ساتھ ونڈوز بھی استعمال کررہے ہیں تو ونڈوز کے فونٹس فولڈر سے سارے فونٹس اپنے لینکس سسٹم میں کاپی/انسٹال کرلیں۔
کے ڈی ای استعمال کررہے ہیں تو سسٹم سیٹنگ/کنٹرول سینٹر میں جاکر Appearace کے ذیل میں فونٹس کا آپشن ہے۔ گنوم میں ہیں تو یہ کام کمانڈ سے کرنا ہوگا مجھے یاد نہیں گنوم میں یہ آپشن کہاں ہے۔
فی الحال اتنا کریں اگر کام نہیں بنتا تو آگے دیکھتے ہیں۔
وسلام
 
Top