محفل فورم کے ڈیفالٹ سٹائل کے بارے میں تجویز پیش کریں

کیا فورم کے ڈیفالٹ سٹائل میں نوری نستعلیق فونٹ کو استعمال کیا جانا چاہیے۔

  • Total voters
    25
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

اظفر

محفلین
نستعلیق

نستعلیق کی وجہ سے پیج کی رینڈرنگ یا سکرولنگ سست ہونا ممکن ہے لیکن اس سے پیج کی لوڈنگ پر کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ فونٹ کا ڈائل اپ یا ڈی ایس ایل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

یہ بات ٹھیک ہو گی ۔ لیکن آپ چیک کریں ۔ کسی پیج پر 6 ہزار الفاظ پر مشتمل مضمون ان دونوں فونٹس میں لکھیں اور اس کو چیک کریں ۔
پریکٹیکلی اس کا فرق لازمی پڑتا ہے میں اس پر بہت تجربے کر چکا ہوں ۔ یہ بات تو آپ کی درست ہے کہ اس کا ویسے کلاینٹ کے نیٹ کنکشن سے تعلق نہیں‌ہوتا کیوں کہ یہ تو سٹایل شیٹ‌میں‌ ہوگا لیکن عملی طور پر کسی وجہ سے فرق پڑتا ہے۔ ویسے بھی نستعلیق کی حرکات اتنی عجیب ہوتی ہیں‌ کہ سب تنگ آجائیں گے ۔ میں اس کے حق میں نہیں :grin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی ٹھیک ہے۔ میں یہاں صرف سب کی رائے حاصل کرنا چاہ رہا ہوں۔ زیادہ تر لوگ نوری نستعلیق کو اس کی خوبصورتی کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ فورم پر نوری نستعلیق پر مبنی سٹائل ابھی بھی موجود ہے اور جو چاہے اسے اپنے لیے بطور ڈیفالٹ سیٹ کر سکتا ہے۔
 
اظفر

محفلین
میں نے ابھی علوی نستعلیق والا تھیم سلیکٹ کر کے کچھ فورمز کا گشت کیا تھا۔ کافی جگہ مسائل ہیں ۔
اس فونٹ میں برداشت نہیں ہے۔ جیسے ہی کوئی لفظ مس سپیل ہو یہ ایک دم لاین کو ٹیڑھی کر دیتا ہے ۔ آپ کہیں تو محفل میں سے ہی ایک دو سکرین شاٹ یہاں‌ لگا سکتا ہوں جن سے اندازہ ہوجاے گا ۔
 
arifkarim

معطل

یہ تو آپکے براؤزر پر منحصر ہے کہ نستعلیق فانٹ کیسا ری ایکشن دیتا ہے۔ انٹرنیٹ اکسپلورر پر کوئی ایررز نہیں آتے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی علوی نستعلیق والا تھیم سلیکٹ کر کے کچھ فورمز کا گشت کیا تھا۔ کافی جگہ مسائل ہیں ۔
اس فونٹ میں برداشت نہیں ہے۔ جیسے ہی کوئی لفظ مس سپیل ہو یہ ایک دم لاین کو ٹیڑھی کر دیتا ہے ۔ آپ کہیں تو محفل میں سے ہی ایک دو سکرین شاٹ یہاں‌ لگا سکتا ہوں جن سے اندازہ ہوجاے گا ۔

مجھے علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق فونٹ کے مسائل کا اندازہ ہے۔ میں نے ابھی فورم کے ڈیفالٹ سٹائل پر انہیں سیٹ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
 
Top