محفل فورم کی expansion

محفل فورم پر مزید یوزرز لانے کی کوشش کی جانی چاہئے یا یہ خیال ہی فضول ہے؟

  • ہمم جی ہاں

    Votes: 0 0.0%
  • معلوم نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • ہمم جی نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • ہرگز نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    144

بدتمیز

محفلین
آپ کو ابھی تک پتہ نہیں چلا میرا کام لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہونا ہے نہ کہ خود شہید ہونا۔ :p

یہ شہید شادی شہدا والے شہید نہیں ہیں :twisted:
 

بدتمیز

محفلین
مکی کی پوسٹ سے علم ہوا ہے کہ کمپیوٹنگ کے اپریل کے شمارے میں نبیل کا مضمون شائع ہو رہا ہے۔ an early move :p اس کی اشاعت کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔ میری یہاں موجود بلاگرز سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے بلاگ پر ایک سائیڈ پیج پر اردو لکھنے کے بارے میں ٹیوٹوریل رکھیں۔
اس سلسلے میں وکی پر موجود مضمون کو بیس بنا لیں لیکن تفصیل سے لکھیں وہاں موجود مضمون نہ جانے کس صاحب کا ہے میرا اندازہ ہے کہ وہ زکریا کا لکھا ہوا ہے۔ لیکن ایک نیا یوزر سپون فیڈنگ کی ضرورت محسوس کرتا ہے لہذا اس کے لئے جو بھی اس کو شامل کرے ذرا تفصیل سے لکھے۔
وسلام
 

رضوان

محفلین
بدتمیز نے کہا:
مجھ پر آفریں :shock: ہاہاہا میں تو منہ چلا رہا ہوں کام تو باقی سب کر رہے ہیں۔
آپ کا بہت تذکرہ پڑھا ہے۔ ابھی تک محب کی زباندانی کے چرچے سنے ہیں۔ نامعلوم آپ ان سے ابتر ہیں یا افضل۔ پھر بھی آپ کے لئے ایک کام ڈھونڈ ہی مارا ہے۔ ذرا محفل اور اس پر جاری پراجیکٹس پر ایک مفصل مضمون تو لکھ ماریں۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو جہاں ریفر کروں وہاں ایک ہنستا مسکراتا لیکن پر اثر مضمون ان کا منتظر ہو جس کو پڑھ کر ان کی دلچسپی اس سب کو پڑھنے یا دیکھنے، جاننے میں بڑھ جائے۔ کیونکہ ریفر ہونے والے لوگوں‌ میں ہر قسم کے لوگ ہوں گے۔ کچھ کے لئے کوئی مخصوص پراجیکٹ زیادہ دلچسپی والا ہو گا اور کچھ کے لئے دلچسپی کا محور کچھ اور ہو گا۔ کیا آپ یہ کر سکتے ہیں؟
آپ بھی میری اس تجویز کے پیچھے بات کا پتہ نہ چلا سکے۔ خیر میری پر زور گزارش یہی ہے کہ اس پر اتنا کام ضرور کیا جاتا کہ اس پر عمل درآمد کرنا چاہے تو ہو سکے۔
یہ پیغام آج ہی تمہاری یاد دہانی پر دیکھا ہے۔ اس لیے معذرت
دوسرا اگر مضمون میرے بس میں ہوتا تو ضرور لکھ ہی دیتا مگر چندا یہ بھاری پتھر ہے اور میں ایک ناتواں،
میرے بس میں بقایا کو ہلہ شیری کرنا ہی رہ گیا ہے اس میں بھی کوتاہی ہوجاتی ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
گوگل ویڈیو اور یو ٹیوب وغیرہ ویڈیوز کے لئے بہت مشہور ہیں۔ کسی صاحب نے آڈیو فائلز محفوظ کرانے کا تجربہ کیا ہے؟
کیا کسی کو ایسی کسی سروس کا علم ہے جہاں ایسے آڈیو فائلز محفوظ کی جاتی ہوں؟
 
بدتمیز نے کہا:
گوگل ویڈیو اور یو ٹیوب وغیرہ ویڈیوز کے لئے بہت مشہور ہیں۔ کسی صاحب نے آڈیو فائلز محفوظ کرانے کا تجربہ کیا ہے؟
کیا کسی کو ایسی کسی سروس کا علم ہے جہاں ایسے آڈیو فائلز محفوظ کی جاتی ہوں؟

بی ٹی بھائي : میں بھی ایک عرصے سے ایسی ہی ایک سائٹ کی تلاش میں ہوں ۔
 
Top