محفل اور بوریت ڈاٹ کوم لوگو

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
نبیل بھائی محفل کا ایک لوگو تیار کیا ہے جو پیش خدمت ہے۔امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔

logo_phpBB.gif

شارق مستقیم بھائی جب یہ لوگو بنا رہا تھا تو جی چاہا آپ کی سائٹ کا بھی لو گو بنا ڈالوں سو بنا ڈالا ، اب آپ کو پسند آتا ہے یا نہیں،اگر نہ بھی پسند آئیں تو کہہ دیجیے گا۔

logo.gif


logo1.gif


logo2.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
پردیسی بھائی، بہت عنایت ہے آپ کی۔ میں دراصل آپ سے درخواست کرنے ہی لگا تھا کہ روابط کے سیکشن کے لیے محفل فورم کے لیے اگر 81x30 سائز کا کوئی بغیر انیمیشن کا امیج بنا دیں تو بہت مہربانی ہوگی۔ بلکہ ہمیں اردو سیارہ، اردو وکی اور ہمارے مجوزہ اردو نیوز میگزین کے لیے بھی لوگوز کی ضرورت ہوگی۔ معافی چاہتا ہوں۔۔اب آپ نے عادت خراب کر ہی دی ہے تو فرمائش کر رہا ہوں۔ :p
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
نبیل بھائی مجھے خوشی ہو ئی کہ آپ نے مجھے کہا۔آپ بے فکر رہئیے۔انشااللہ سب بنا دوں گا۔مگر بتا دیا کریں۔اور اگر آپ کوئی رنگ یا کوئی ڈیزائن اپنی مرضی کا چاہتے ہوں تو بتا دیجیے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پردیسی بھائی، منہاجین کا بنایا ہوا فورم کا لوگو بھی مجھے بہت پسند ہے۔ اگر آپ اسے کسی طرح سکیڑ کر 88x31 سائز کا بنا دیں تو بہت مہربانی ہوگی۔ معذرت چاہتا ہوں کہ اوپر والی پوسٹ میں غلطی سے 81x30 سائز لکھ دیا تھا۔ جہاں تک اردو سیارہ، اردو جریدہ اور اردو وکی کا تعلق ہے تو وہ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں پر چھوڑتے ہیں۔ جو آپ تیار کر دیں گے، وہی لگا دیں گے۔ بائی دا وے آپ بھی ویب مزا اور اردو نیشن کے کوئی اسی سائز کے لوگو فراہم کریں تاکہ انہیں یہاں چسپان کیا جا سکے۔

فیصل عظیم سے بھی درخواست ہے کہ وہ اردو سینٹر کی چوپال کا مذکورہ بالا سائز کا کوئی لوگو فراہم کریں۔
 
شکریہ

پردیسی بھائی بہت شکریہ۔ خاصا خوبصورت لوگو تیار کیا ہے۔ انشا اللہ جلد اس کو ویب سائٹ کی زینت بنا دوں گا۔

ایک بار پھر شکریہ۔
 
لیجئے جناب بندہ لوگو لیکر حاضر ہے ۔ مزید کیا کہوں ڈیزائننگ کے میدان میں طفل مکتب ہوں اور بڑے بڑے برزجمہروں کے سامنے کیا گلے گی۔

UCLOGO-copy.jpg
 
Top