گیارہویں سالگرہ محفلین

محمد وارث

لائبریرین
میں نے کبھی کھائیں نہیں اس لیے مجھے نہیں پتا :) ویسے اب پتا چلا یہ ریئل میں ہوتی ہیں ورنہ میں سمجھتی تھی فہیم بھائی مذاق کر رہے ہیں :p
یہ خالی جلیبیاں نہیں ہوتیں بلکہ بڑے بڑے "جلیب" ہوتے ہیں۔ خاص طور پر عرسوں اور میلوں ٹھیلوں پر ملتی تھیں، شہروں محلوں کے عام حلوائی وغیرہ یہ نہیں بناتے :)
 

عثمان

محفلین
یہ میرے بھی پسندیدہ ہیں۔ والدہ بچپن میں کھلایا کرتی تھیں، میری بیوی کو بنانے نہیں آتے بلکہ کسی بھابھی کو بھی نہیں آتے، اب ایک چھوٹا بھائی شوق سے پکاتا ہے گُڑ والے چاول، خاص طور پر جب گڑ کی نئی پیداوار آتی ہے۔ والدہ اہتمام سے مجھے بھجواتی ہیں اور پھر میری بیوی سے پوچھتی بھی ہیں کہ اُس نے کھائے یا نہیں، حالانکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ نہیں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں انسولین لگا کر کھا جاتا ہوں۔:)
میری والدہ سیالکوٹ کی کشمیری ہیں اور یہ چاول انہیں بھی بہت مرغوب ہیں۔ اگرچہ کینیڈا میں گڑ آسانی سے ایسے دستیاب نہیں۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
اب میں کیا جانوں کہ گلپتی کیا ہوتی ہے :)
میٹھے چاول
جن میں چینی کی جگہ گڑ استعمال ہوتا ہے۔ اور وہ پکنے کے بعد براؤن کلر کے ہوجاتے ہیں۔
اور لوگ ان میں اپنی استطاعت کے حساب سے میوہ جات اور الم غلم شامل کرلیتے ہیں:)
 

محمد وارث

لائبریرین
میٹھے چاول
جن میں چینی کی جگہ گڑ استعمال ہوتا ہے۔ اور وہ پکنے کے بعد براؤن کلر کے ہوجاتے ہیں۔
اور لوگ ان میں اپنی استطاعت کے حساب سے میوہ جات اور الم غلم شامل کرلیتے ہیں:)
جی یہ "الم غلم"سے میں نے پہچانا کہ یہی ہے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
مزید یہ کہ چونکہ والدِ مرحوم کو بھی یہ پسند تھے سو ان کی برسی پر گڑ والے چاول بھی اہتمام سے پکوائے جاتے ہیں، والدہ کی خاص ہدایت پر :)
 

زیک

مسافر
میری والدہ سیالکوٹ کی کشمیری ہیں اور یہ چاول انہیں بھی بہت مرغوب ہیں۔
اور میرے والد شاید کشمیر کے سیالکوٹی
اگرچہ کینیڈا میں گڑ آسانی سے ایسے دستیاب نہیں۔
امریکہ میں اکثر دیسی سٹورز سے مل جاتا ہے۔
 
Top