تیرہویں سالگرہ محفلین کے نام تلاش کریں، یا غائب کریں

یوسف سلطان

محفلین
اففف ۔۔۔لک ہے ان کی جنہیں انعام مل رہے۔۔
لفظ پر زبر وپیش ناں ہونے کی وجہ سے بیک وقت تین مطلب ذہن میں آ ئے۔
لَک: قسمت ۔( جیسا کے اوپر ہادیہ بہنا نے کہا)
لُک: دیکھو
لَک: پنجابی کا لفظ،جسےاردو میں کمر کہتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
 

یاز

محفلین
سوال :
مری کے مقامی ہوٹل والوں نے جیسے ہم پر حملہ ہی کر دیا۔ ہمارا تو ناخن اس حملے میں ٹوٹ گیا اور لہو بہنے لگا۔
 

ہادیہ

محفلین
میں نے فلک شیر صاحب کا نام لکھا تھا سچی۔۔ لیکن میری بری عادت ہے۔۔ ہر بات کے بعد لمبی قطار نقاط کی لگانے کی۔۔ جس سے گڑبڑ ہوگئی۔۔ سوری۔۔ انعام کسے ہور نوں دے دیو سرجی۔۔
 
ارے مہوش کہہ رہی ہیں کہ مری میں سوال اریبہ نے کیا تو تھا مگر رنج و الم یوں چھایا ہوا تھا کہ جواب ہادیہ کو دینا پڑا جس پر صائم ہنوز ناراض ہے اور نم سیج پر بیٹھا ہے۔
 
Top