محفلین کے لیے بنائی گئی لڑیوں کو تازہ کریں۔

جاسمن

لائبریرین
بہت سے محفلین کے لیے کئی لڑیاں بنیں۔ ان میں سے کتنی ہی لڑیاں ہیں کہ جو اندر کہیں دبی پڑی ہیں۔ جہاں ہم کبھی نہیں پہنچے۔ یا چاہتے ہیں کہ پھر سے جائیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
جادوگر شخصیت
ابن سعید ہر دل عزیز شخصیت ہیں۔ خواتین کا احترام تو محفلین کی اکثریت ہی کرتی ہے لیکن جس انداز میں انھوں نے بٹیا کہنا شروع کیا، وہ انداز بے حد محترم ہے۔ اور تو اور جب میں نے کہا کہ آپ نے آج تک مجھے تو بٹیا نہیں کہا، انھوں نے مجھے بھی بٹیا بنا دیا۔ البتہ سیما علی شاید بچی ہوئی ہیں۔:)
ان کی تین مسکراہٹیں مجھے بے حد پسند ہیں۔ جن کا تذکرہ میں نے کئی بار کیا ہے۔
ان کی کامیابیاں اور ترقیاں پڑھ کے ہم بہت خوش ہوتے ہیں۔ لگتا ہے کہ ہماری ترقی ہوئی ہے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ مجھ سمیت اکثریت ان سے محبت کرتی ہے۔ خوش قسمت ہیں ابن سعید
اللہ پاک انھیں اور ان کے پیاروں کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
رانا

محفلین

سیما علی صرف اس لئے بچی ہوئی ہیں کہ سعود بھائی کو خدشہ ہے کہ بٹیا نے بھی بیٹا کہہ کر مخاطب کرنا ہے تو ان کی گفتگو سن کر مسز سعود نے پریشان ہوجانا ہے کہ یہ کیسی بٹیا ہے جو جواب میں بیٹا کہہ رہی ہے :)
 
Top