محفلین کو ٹیگ کریں۔

جاسمن

لائبریرین
میرا ایک ہم جماعت بہت سال پہلے وفات پا چکا۔ فیس بک پہ اس کا اکاؤنٹ ابھی تک ایکٹو ہے۔ اس کی ایک ہی بیٹی ہے۔ میں سمجھتی تھی کہ اس کی بیٹی ہے اس کے پیچھے لیکن اس کی بیوی پوسٹیں لگاتی ہے۔ اور سب پوسٹیں اسی سے متعلق ہوتی ہیں۔ یا باپ بیٹی کے پیار سے متعلق۔
ہو سکتا ہے کہ محمد وارث کی آئی ڈی سے، نایاب ، شمشاد ، تلمیذ کی آئی ڈی ان کے لواحقین میں سے کوئی کبھی کبھی آتا ہو۔۔۔ دیکھتا ہو کہ ہمارے پیارے کا کن الفاظ میں ذکر ہوتا ہے۔
اللہ پاک سب جانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top