مبارکباد محسن حجازی اور 500 پیغامات

حسن علوی

محفلین
چلو جی ہم بتلائے دیتے ہیں شمشاد بھائی جاوید چوھدری ایک مشہور کالم نگار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں پاکستان میں روزنامہ جنگ میں انکے کالم پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ مصنف بھی ہیں اور انکی ایک مشہور کتاب 'زیرو پوائنٹ' ھے جس کا کچھ حصہ پڑھنے کا اتفاق مجھے بھی ہوا۔ یہ بھی بتاتا چلوں کہ ان کا تعلق آپ ہی شہر سے ھے۔
----------------------------------------------------------------------

500 پیغامات مکمل کرنے کی مبارک ہو محسن بھائی۔
 

شمشاد

لائبریرین
حسن مجھے معلوم ہے اور میں ان کے کالم پڑھتا رہا ہوں اور اب بھی کبھی کبھار پڑھ لیتا ہوں، وہ تو میں محسن بھائی کو لکھنے کے لیے اُکسا رہا تھا۔

محسن بھائی کا المیہ یہ ہے کہ جب سے ان کا دیوان جو کہ ایک چھ آنے کی کاپی پر منحصر تھا، بارش کے پانی کے ساتھ لاہور کی سڑکوں پر بہتا ہوا دریائے راوی سے جا ملا تھا، تب سے یہ کم کم بولتے ہیں۔
 
Top