سولھویں سالگرہ محترمہ جاسمن آپی سے علمی اور معلوماتی مکالمہ

میرا شمار بھی ان ہی خواتین میں ہوتا ہے گل یاسمین! اپنی ذات کو فراموش بھی کر دیتی ہوں بہت سے رشتوں کے لیے۔ ایثار اور قربانی کے بغیر زندگی میں لذت نہیں۔
لیکن خود کے لیے بھی وقت اللہ پیارے نکال ہی دیتے ہیں۔
سکھ اور راحت اوروں کے کام آنے میں محسوس ہوتی ہے۔ یہ کوئی فلمی مکالمہ نہیں ہے۔ واقعی ایسا ہے۔
ضروری نہیں کہ ہم بس مالی مدد ہی کریں، مالی مدد سے ہٹ کے بھی بہت کچھ ہے۔
ریلیکس ہونے کے لیے کتابیں, چائے اور سہیلیاں۔
ماشاء اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو لوگ دوسروں کی ذات کو خود پر فوقیت دیتے ہیں قدرت انہیں آسانیاں فراہم کرتی ہے۔
آپ دوسروں کیلیئے وقت نکالتی ہیں اور قدرت اس میں برکت بھر کر آپکو وقت مہیا کرتی ہے۔
دوسروں کو خوشی دینے والے ہمیشہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔
اللہ پاک آپ کی زندگی میں مزید برکتیں اورآسانیاں عطا فرمائے۔۔۔۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا سوال یہ ہے کہ گھر کے اہم معاملات میں آپکی رائے چلتی ہے یا آپ کے میاں کی۔۔۔۔یا دونوں باہمی اتفاق رائے سے معاملہ حل کر لیتے ہیں؟
 
سیما علی

لائبریرین
اپنی ذات کو فراموش بھی کر دیتی ہوں بہت سے رشتوں کے لیے۔ ایثار اور قربانی کے بغیر زندگی میں لذت نہیں۔
لیکن خود کے لیے بھی وقت اللہ پیارے نکال ہی دیتے ہیں۔
سکھ اور راحت اوروں کے کام آنے میں محسوس ہوتی ہے۔ یہ کوئی فلمی مکالمہ نہیں ہے۔ واقعی ایسا ہے۔
ضروری نہیں کہ ہم بس مالی مدد ہی کریں، مالی مدد سے ہٹ کے بھی بہت کچھ ہے۔
ریلیکس ہونے کے لیے کتابیں, چائے اور سہیلیاں۔
اللّہ پاک آپ کے لئے آسانیاں کرے بہت اچھا لگتا ہے آپکو دوسروں کے کام آتا دیکھ کے صرف مالی امداد نہیں آپ جس محبت سے لوگوں کا دکھ بانٹتی ہیں یہ اللّہ کی نعمتوں میں سے ایک ہے کہ اُس نے حساس دل عطا فرمایا ۔۔۔
جیتی رہیے اللّہ پاک آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے آمین :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
سید رافع

محفلین
بچوں کی تربیت کے بارے میں بھی کچھ عرض کریں۔ آجکل کیسے اچھی تربیت کی جائے؟ کہاں سختی اور کہاں نرمی دکھائی جائے؟

رشتوں کو برقرار رکھنے کے لیے بہت سے طنز طعنوں اور رنجشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں مثبت قربانی والی توانائی آپ کہاں سے حاصل کرتی ہیں؟
 
جاسمن

لائبریرین
ماشاء اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو لوگ دوسروں کی ذات کو خود پر فوقیت دیتے ہیں قدرت انہیں آسانیاں فراہم کرتی ہے۔
آپ دوسروں کیلیئے وقت نکالتی ہیں اور قدرت اس میں برکت بھر کر آپکو وقت مہیا کرتی ہے۔
دوسروں کو خوشی دینے والے ہمیشہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔

الحمدللہ رب العالمین۔
تمام تعریفیں صرف اللہ رب العالمین کے لیے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
اللّہ پاک آپ کے لئے آسانیاں کرے بہت اچھا لگتا ہے آپکو دوسروں کے کام آتا دیکھ کے صرف مالی امداد نہیں آپ جس محبت سے لوگوں کا دکھ بانٹتی ہیں یہ اللّہ کی نعمتوں میں سے ایک ہے کہ اُس نے حساس دل عطا فرمایا ۔۔۔
جیتی رہیے اللّہ پاک آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے آمین :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:

آمین!
الحمدللہ رب العالمین۔
 
جاسمن

لائبریرین
بچوں کی تربیت کے بارے میں بھی کچھ عرض کریں۔ آجکل کیسے اچھی تربیت کی جائے؟ کہاں سختی اور کہاں نرمی دکھائی جائے؟

تربیت تو بہت قربانیاں مانگتی ہے۔ خود عمل کرنا ہوتا ہے۔ لیکن اصل بس اللہ کی ذات ہے۔ میرے بچوں کی خامیاں میری وجہ سے ہیں اور ان کی شخصیت کی خوبیاں اللہ کا انعام ہیں۔
پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ہدایت کے پیشِ نظر پہلے پیار، نرمی، محبت، محنت و خلوص سے کسی کام کے لیے آمادہ کیجیے کہ جسے وہ نہیں کر رہے۔ پھر اگر ضرورت پڑے تو بتدریج سختی۔ اکثر اوقات لہجے کی سختی ہی کافی ہوتی ہے۔
 
Top