محبت کیا ہے ؟

سارہ خان

محفلین
اچھی تحریر ہے ۔۔
وہ محبت جو دوسرے کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا چاہے سرے سے محبت ہے ہی نہیں بلکہ خود غرضی ہے ۔۔۔
محبت وہ ہے جس میں ایک دوسرے کے لیئے اتنی پروا ہو کہ اپنی مرضی سے ایک دوسرے کی پسند میں ڈھالا جائے ۔۔ زبردستی کرنا اس رشتے کا حسن خراب دیتا ہے ۔۔
ایک دوسرے کو عزت اور احترام دینا سچی محبت کی علامت ہے۔۔ اس کے بغیر محبت قائم نہیں رہ سکتی ۔۔
 
محب کو محبوب میں کجی یا خامی نظر نہیں آتی. اگر نظر آئے بھی تو محسوس نہیں ہوتی. محسوس ہو بھی تو ناگوار نہیں گزرتی. محبوب کی ہر ادا دلبری ہے. یہاں تک کہ اسکا ستم بھی کرم ہے. اسکی وفا بھی پر لطف اور جفا بھی پر کشش. محبوب کی جفا کسی محب کو ترک وفا پر مجبور نہیں کرتی. دراصل وفا ہوتی ہی بے وفا کے لئے ہے. ۔۔۔۔۔۔۔
 
Top