محبت عمر بھر اب کون کرتا ہے۔۔ (برائے اصلاح اساتذہ کی نظر کرم کا منتظر۔۔۔)

حنیف خالد

محفلین
محبت عمر بھر اب کون کرتا ہے۔۔
زمانے کے بدلتے رنگ میں ڈھل کر
محبت نے بھی فرسُودہ، پرانے سب معانی میں نئی ترمیم کر ڈالی۔۔
محبت اب فقط وقتی ضرورت ہے
محبت دائمی جذبوں کے احساسِ ''زیاں'' میں اب نہیں پڑتی۔
محبت اب خلوصِ دل کو فُرقت کی کسوٹی پر نہیں کستی۔۔
محبت اب گلے شکوے نہیں کرتی۔۔
فراقِ یار میں دل سے نکلتی آہ بھی دہلیز پر اس کی کبھی دستک نہیں دیتی۔۔
بدلتے رنگ میں اس نے نیا انداز اپنایا
کہ اب برسوں تلک دل میں بسانے کا
زمانہ جا چکا کب کا
محبت اب بدن کی خواہشوں کا نام ہے جاناں

اس قدر خوبصورت نظم کے ساتھ اردو محفل میں بارِ دگر دھماکے دار واپسی مبارک ہو حنیف خالد بھائی۔ آپ کی یہ نظم اردو محفل جریدے کے اگلے شمارے کے لیے منتخب کی جارہی ہے۔ امید ہے اب آپ بھی محفل میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی مزید نگارشات بھی محفل میں پیش کریں گے۔
 
محترم جناب محمدخلیل الرحمن صاحب!
نظم کی پسندیدگی ، اور آپ کی حوصلہ افزائی پر آپ کا بہت بہت شکریہ ، بلکہ یوں کہئے کہ آپ کا شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں۔
اس پر آپ نے نظم کو آئندہ شمارے میں شامل کرنے کی جو نوید سنائی دل کو چھو گئی۔آپ کا انتہائی ممنون و مشکور ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
اچھی نظم ہے ماشاء اللہ، پسند آئی، لیکن مجھے یہ جاناں فلمی گیت کا انداز لگتا ہے جب کہ اس کی ضرورت نہیں، بلکہ نظم کا تاثر کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے
محبت اب بدن کی خواہشوں کا نام ہے
اور بس...!
محبت عمر بھر اب کون کرتا ہے۔
اب بدن میں تنافر کی کیفیت دور کرنی ہو تو
محبت صرف تن کی.....
 
بہت بہت شکریہ سر ۔۔۔
 
Top