محبت خواہشوں کی آخری دنیا

اسامہ جمشید نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 14, 2018

  1. اسامہ جمشید

    اسامہ جمشید محفلین

    مراسلے:
    258
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    کسی یلغار سے پہلے
    کسی کی جیت کے اندر
    محبت کار فرماں ہے
    محبت حور جیسی ہے
    محبت طور نے دیکھی
    محبت نور یزداں ہے
    کہیں اشکوں کے بہنے سے ذرا پہلے محبت اک دعا ہوگی
    کسی کے کانپتے ہونٹوں پہ جاری ایک لاغر التجا ہوگی
    محبت جاگتا جثّہ محبت ایک طاقت ہے
    محبت کی بہت شکلیں بہت سے نام ہوتے ہیں
    محض اک ظرف کا پتلہ
    بہت نایاب سا ذرّہ بہت ہی عام سا پھل ہے
    کسی کو مفت ملتا ہے کوئی حیلے سے پاتا ہے
    محبت جابجا آنسو محبت چاندنہ دل کا
    محبت سانحہ بن کر رولاتی ہے فقیروں کو
    یہ آخر ٹوٹنے والی بڑی مضبوط حسرت ہے
    بہت آساں وظیفہ ہے سراپا درد بننے کا
    محبت خواہشوں کی آخری دنیا
    محبت بے نیازی ہے
    محبت ربط باہم کا شگفتہ گل ہرا پتّہ
    محبت صاف پانی کی نہایت دل نشیں نیّا
    محبت چار چیزوں کا مرکب ہے جسے میں عاجزی سمجھا ۔ ۔
    اسامہ جمشیدؔ
    دن چار بجے، 11 نومبر 2018
    خیابان سر سید، راولپنڈی​
     
    آخری تدوین: ‏نومبر 14, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
  2. منیب الف

    منیب الف محفلین

    مراسلے:
    381
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ وا!
    بہت خوبصورت!
    ”محبت چاندنہ دل کا“
    اس میں چاندنہ کا کیا مطلب ہے؟
     
  3. اسامہ جمشید

    اسامہ جمشید محفلین

    مراسلے:
    258
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    نوازش حضور ۔۔۔
    چاندنہ یعنی چاند کی روشنی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,540
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    محبت ربط باہم کا شگفتہ گل ہرا پتّہ
    محبت صاف پانی کی نہایت دل نشیں نیّا
    محبت چار چیزوں کا مرکب ہے جسے میں عاجزی سمجھا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    1,815
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    چاندنا درست تلفظ ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. اسامہ جمشید

    اسامہ جمشید محفلین

    مراسلے:
    258
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    جی بالکل درست فرمایا آپ نے ۔ ۔ مدیر صاحب سے تدوین کی گزارش ہے ۔ ۔
     
  7. اسامہ جمشید

    اسامہ جمشید محفلین

    مراسلے:
    258
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    تمام احباب کا شکریہ ۔ ۔
     

اس صفحے کی تشہیر