تاسف مجید نظامی انتقال کرگئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اللہ تعالی مغفرت فرمائے ، آپ نظریہ پاکستان کے چئرمین تھے اور ایک ایسے اخبار کے مدیر تھے جس کا قاری اپنے اخبار کے بدلنے پر تیار نہیں ہوتا تھا۔
یعنی جو نوائے وقت کو باقاعدگی سے خریدتا ہے وہ کسی اور اخبار کا باقاعدہ خریدار بننے کو تیار نہیں ہوتا۔
 

حسیب

محفلین
اس واقعے کی تصدیق مجید نظامی اور نواز شریف دونوں میڈیا کے سامنے کر چکے ہیں۔
ایٹمی دھماکے کے بعد نواز شریف نے مجید نظامی کو فون کر کے کہا تھا کہ" ہم نے ایٹمی دھماکہ کر دیا ہے اب آپ ہمارا دھماکہ نا کرنا"
واقعات تو آہستہ آہستہ بہت سارے یاد آ رہے ہیں
جب نوائے وقت کے بانی حمید نظامی صاحب کی وفات ہوئی تو اس وقت کے گورنر مغربی پاکستان نواب آف کالا باغ مجید نظامی صاحب کے پاس تعزیت کے لیے آئے
باتوں باتوں میں کہا میرے اوپر صرف اللہ اور صدر ایوب خان ہیں، اگر صدر ایوب نے مجھے پابندی لگانے کا کہا تو میں نے ایک منٹ نہیں لگانا، تم مرد نہیں ہو گے اگر نوائے وقت کو اپنے بھائی کی پالیسیوں کے مطابق نہ چلایا
نوائے وقت کے اشتہارات بہت مرتبہ بند ہوئے
مشرف کے دور میں بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائی کا اشتہار اور علامہ اقبال کا یہ شعر "افغان باقی کہسار باقی الحکم للہ الملک للہ" لکھنے کی وجہ سے تقریبا دو سال تک اشتہارات بند رہے
 

حسیب

محفلین
اللہ تعالی مغفرت فرمائے ، آپ نظریہ پاکستان کے چئرمین تھے اور ایک ایسے اخبار کے مدیر تھے جس کا قاری اپنے اخبار کے بدلنے پر تیار نہیں ہوتا تھا۔
یعنی جو نوائے وقت کو باقاعدگی سے خریدتا ہے وہ کسی اور اخبار کا باقاعدہ خریدار بننے کو تیار نہیں ہوتا۔
جی بالکل ایسی ہی بات ہے
پاکستان کے زیادہ تر سینئیر صحافی نوائے وقت کے پلیٹ فارم سے ہی مشہور ہوئے

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کی بیٹی کو بھی انہی اصولوں پہ قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے
 

حسیب

محفلین
نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی تقریبات یا پراجیکٹ کو صرف نوائے وقت پہ ہی ٹھیک کوریج ملتی ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top