مجھے نوحہ گر کی تلاش ہے

زبیر مرزا

محفلین
مجھے نوحہ گر کی تلاش
جولکھے کہ شہرپناہ میں
میں ہوں سوختہ تن
جلی ہوئی میری لاش ہے
مجھے نوحہ گرکی تلاش ہے
جومیرے غم رقم کرے
جوشمارمیرے الم کرے
وہ لکھے ایسے لفظ جو
حاکم وقت کے ضمیر کو
کارخانہ دار و امیر کو
سرٍ دار لا کے کھڑا کرے
اُن کےسرتن سےجدا کرے
مجھے نوحہ گرکی تلاش ہے
 

نایاب

لائبریرین
مجھے نوحہ گر کی تلاش
جولکھے کہ شہرپناہ میں
میں ہوں سوختہ تن
جلی ہوئی میری لاش ہے
مجھے نوحہ گرکی تلاش ہے
جومیرے غم رقم کرے
جوشمارمیرے الم کرے
وہ لکھے ایسے لفظ جو
حاکم وقت کے ضمیر کو
کارخانہ دار و امیر کو
سرٍ دار لا کے کھڑا کرے
اُن کےسرتن سےجدا کرے
مجھے نوحہ گرکی تلاش ہے
نوحہ دل درد مند کا
بہت خوب زحال بھائی
 

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ اتنی اچھی نظم میں کچھ مصرع بغیر بحر کے اچھے نہیں لگتے۔
میں ہوں سوختہ تن​
جومیرے غم رقم کرے​
وہ لکھے ایسے لفظ جو​
حاکم وقت کے ضمیر کو​
کارخانہ دار و امیر کو​
اُن کےسرتن سےجدا کرے​
 
Top