اقبال مجھے آہ و فغان نیم شب کا پھر پیام آیا

سید زبیر

محفلین
مجھے آہ و فغان نیم شب کا پھر پیام آیا​
تھم اے رہروکہ شاید پھر کوئی مشکل مقام آیا​
ذرا تقدیر کی گہرائیوں میں ڈوب جا تو بھی​
کہ اس جنگاہ سے میں بن کے تیغ بے نیام آیا​
یہ مصرع لکھ دیاکس شوخ نے محراب مسجد پر​
یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا​
چل اے میری غریبی کا تماشا دیکھنے والے​
وہ محفل اُٹھ گئی جِس دم تو مجھ تک دور جام آیا​
علامہ اقبال ؒ​
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ذرا تقدیر کی گہرائیوں میں ڈوب جا تو بھی​
کہ اس جنگاہ سے میں بن کے تیغ بے نیام آیا​
واہ۔ بہت خوب۔ حسبِ روایت ایک اور بہترین کلام شیئر کرنے کے لئے بہت بہت شکریہ سید زبیر انکل! :)
 

نایاب

لائبریرین
بلاشبہ بہت خوب انتخاب
یہ مصرع کس شوخ نے لکھ دیا محراب مسجد پر
یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ذرا تقدیر کی گہرائیوں میں ڈوب جا تو بھی
کہ اس جنگاہ سے میں بن کے تیغ بے نیام آیا
یہ مصرع کس شوخ نے لکھ دیا محراب مسجد پر
یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا

واہ
سبحان اللہ
حضرت اقبالؒ کا عظیم بے مثل کلام
بہت شکریہ
جزاک اللہ
 

تلمیذ

لائبریرین
آہ و فغان نیم شب کی توفیق ملنا بھی عین خوش بختی اور مقدر کی بات ہے۔ جس کو مل گئی اس کا بیڑا پار ہو گیا۔
ہم جیسے مردہ دلوں کی راکھ میں چنگاریاں ڈھونڈنے کا شکریہ، محترم سید زبیر صاحب
 

نیلم

محفلین
ذرا تقدیر کی گہرائیوں میں ڈوب جا تو بھی
کہ اس جنگاہ سے میں بن کے تیغ بے نیام آیا
واہ بہت خُوب کلام
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ مصرع لکھ دیاکس شوخ نے محراب مسجد پر​
یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا​
یہ شعر ابو بہت زیادہ پڑھتے ہیں۔ بہت شکریہ سر۔۔۔ حسب روایت اک لاجواب انتخاب :)
 
Top