مجرم نواز شریف کو حوالہ نہ کرنے پر پاکستان نے برطانیہ سے دیگرپاکستانی مجرمان وصول کرنے سے انکارکردیا

جاسم محمد

محفلین
نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ، حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کی جانب سے بک کروائی گئی پرواز کو وصول کرنے سے انکار کیا

برطانیہ نے 40 افراد کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے پرواز بُک کی تھی، پرواز کے اخراجات بھی ادا کیے گئے تاہم پاکستان نے چارٹرڈ پرواز کو کلیئرنس نہیں دی: برطانوی اخبار کا دعویٰ
1530281096_admin.jpg._1
محمد علی منگل 15 دسمبر 2020 20:50

pic_2926b_1603289230.jpg._3


لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 دسمبر2020ء) نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ، حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کی جانب سے بک کروائی گئی پرواز کو وصول کرنے سے انکار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی اخبار کی جانب سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے کوششوں کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی واپسی کا معاملہ عالمی تنازع بن گیا ہے۔

اس معاملے کو لے کر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اختلافات دیکھنے میں آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس بھیجنا ان کی ذمے داری ہے، تاہم برطانیہ نے نواز شریف کو واپس بھجوانے کے حوالے سے تاحال حکومت پاکستان کیساتھ تعاون نہیں کیا۔

اس تمام صورتحال میں پاکستان کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ سے 40 افراد کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس مقصد کیلئے خصوصی چارٹرڈ پرواز کا بھی انتظام کیا گیا۔ پرواز کیلئے برطانوی حکومت کی جانب سے 3 لاکھ پاونڈ کی رقم بھی جاری کی گئی۔ تاہم جب پاکستانی حکام سے پرواز کی کلیئرنس مانگی گئی، تو پاکستان کی جانب سے کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے انکار کیے جانے کے بعد ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد کو برطانیہ میں واپس ڈیٹینشن سینٹرز منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ نواز شریف خرابی صحت کا بہانہ کر کے کچھ ماہ قبل عدالت سے خصوصی طور پر ضمانت حاصل کر کے علاج کے غرض سے برطانیہ چلے گئے تھے۔عدالت کی جانب سے نواز شریف کو علاج کیلئے صرف چند ہفتوں کی ضمانت دی گئی، تاہم قائد ن لیگ نے برطانیہ جانے کے بعد علاج کروانے سے گریز کیا۔ کئی ماہ گزرنے کے باوجود نواز شریف کے علاج کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اس حوالے سے حکومت کو کہنا ہے کہ نواز شریف بیماری کا جھوٹا بہانہ کر کے برطانیہ گئے، جبکہ عدالت نے بھی نواز شریف کو باقاعدہ مفرور قرار دے دیا ہے۔
Pakistan rejected an extradition flight from the UK amid row over its former PM
 
Top