متبادل توانائی پر عالمی نمائش وکانفرنس یکم تا 3 نومبر ہو گی

الف نظامی

لائبریرین
کراچی: رینیوبیل انرجی ایسوسی ایشن آف پاکستان (کراچی حلقہ) کے تحت متبادل توانائی پر تین روزہ تیسری عالمی نمائش و کانفرنس یکم نومبر سے 3 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی جس میں کئی ممالک سے متبادل توانائی کے ادارے شرکت کریں گے۔

178854-wind_energy-1380047417-458-640x480.jpg
یہ بات آر ای اے پی کراچی کے چیئرمین محمد عباس ساجد نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر نائب صدر شاف محبوب اور آر ای اے پی کے دیگر عہد یداران بھی موجود تھے۔ عباس ساجد نے بتایا کہ توانائی کے اس سنگین بحران میں متبادل توانائی کا فروغ اہم ضرورت ہے اور یہ توانائی کم خرچ اور ماحول دوست ہے، تمام ترقی یافتہ ممالک اور پڑوسی ملک بھارت میں متبادل توانائی کو تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے

5244.jpg


اور پاکستان میں ہوا ، سورج، پانی و دیگر ذرائع سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی سالانہ پیدا کی جا سکتی ہے اور اس میں سرمایہ کار بھی دلچسپی لے رہے ہیں، اس ایونٹ کا مقصد اس شعبے میں کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نمائش کیلیے اب تک 80سے زائد ملکی و غیر ملکی اداروں نے شرکت کیلیے رضا مندی ظاہر کردی ہے اور توقع ہے کہ 200سے زائد ادارے اور غیر ملکی ماہرین، مندوبین، ماہرین اور پورے ملک سے آرکیٹکٹ، بلڈرز، انجینئرز، کنٹریکٹرز ، اعلیٰ سرکاری حکام شرکت کریں گے۔
 
Top