مبارکباد مبارکباد شاکر صاحب

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو شاکر، خدا تم کو ایسی بہت سی کامیابیاں عطا کرے۔ اور تمھاری مزید تعلیم کے لئے تمھاری من پسند سمت میں راہ ہموار کرے۔ آمین۔
لیکن بیٹا بی اے ایم اے کر لو تو ٹھیک ہے لیکن انٹر ضرور کرنا۔ (مذاق)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شاکر ، اتنی کسرِ نفسی! آپ تو ماشآاللہ اب قومی اسمبلی کے انتخابات میں کھڑے ہونے کے اہل ہو چکے ہیں :) وہ بھی فرسٹ ڈویژن اور پھر یہ کہنا کہ پلے ککھ نئیں

اگر ابھی بھی آپ یہی سوچیں کہ پلے ککھ نہیں تو پھر تو ضرور ہی قومی اسمبلی کی سیٹ حاصل کرنے کا سوچیں کیونکہ وہاں جتنے بھی پہنچے ہوئے ہیں ان کے بھی پلے ککھ نئیں :)

کامیابی بہت بہت مبارک ہو ! اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو اپنے من پسند ادارے میں داخلہ ملے
 

دوست

محفلین
شکرًا شکرًا۔
اللہ ان اسمبلیوں سے بچائے یہ اسمبل کی بجائے ڈی سیبمبل کررہی ہیں۔
 

دوست

محفلین
جی آپ کا خیال درست تھا۔ میں ایساہی ہوں میرا دھیان اوپر والے فورموں میں رہتا ہے جو میرے جوڑوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
ایم کام میں ابھی تو نہیں۔ بارہ کو زرعی یونیورسٹی کی لسٹیں لگیں گی دیکھیں نام آتا ہے یا نہیں فارم جمع کروا دیے تھے اس دن۔
جی سی فیصل آباد کی آخری تاریخ‌ ابھی دور ہے چناچہ پہلے زرعی کا نتیجہ دیکھ لیں پھر آگے سوچیں گے۔
 
Top