ماں بننے کی کوشش نہ کرو‘

فاروقی

معطل
ماں اور بچہ بس میں سوار ہوئے ۔ ماں نے اپنا ٹکٹ تو لے لیا ۔ کنڈیکٹر نے بچے کی طرف غور سے دیکھا اور بولا ۔

’’بچے کا ٹکٹ بھی لیجئے محترمہ‘‘۔

’’مگر اس کی عمر تو تین سال ہے ‘‘۔ عورت نے کہا ۔

’’لیکن مجھے تو یہ پانچ سال کا نظر آرہا ہے ‘‘۔

ماں کو بڑاطیش آیا ،بولی ۔

’’بچہ میرا ہے ، تم خوامخواہ ماں بننے کی کوشش نہ کرو‘‘۔
 
Top