تعارف ماریہ سحر کا تعارف

نور وجدان

لائبریرین
اردو محفل پر اک بہت پیاری شخصیت جلوہ افروز ہوئی ہے .... یہ ایک اسکول کی ہیڈ ہیں ...ابھی پی ایم ایس اور پی سی ایس کے امتحانات سے فارغ ہوئی تو مشورہ دیا کہ محفل پر شمولیت اختیار کرلو ... محفل جوائن کرنے میں کافی دشواری کا سامنا ہوا .... ان کے مشاغل تو بہت سے ہیں مگر ان میں لکھنا ، بولنا اور موٹیویٹ کرنا ہے....ملتان سے ان کا گہرا تعلق ہے جبکہ ان کا تعلق جلالپور کے گھرانے سے ہیں ... ان کا اپنی ایک کتاب پبلش کرانے کا ارادہ بھی ہے... چھوٹی کہانیاں یا جذبات پر مشتمل بیانیے لکھتی ہیں جن میں حساسیت کی آنچ بھرپور ہوتی ہے ... اردو محفل پر ہم ان سے سیکھتے ہیں یا یہ ہم سے .... میرا خیال ... دو طرفہ تعلق جاری و ساری رہے گا ... سیکھنے و سیکھانے کا ....
 
محمداحمد

لائبریرین
ماریہ سحر صاحبہ کو خوش آمدید!

اُمید ہے کہ محفل میں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا۔

اور ہمیں بھی آپ سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
لیکن جن کا تعارف پیش کرنا مقصود ہے وہ خود کدھر ہیں؟
ان کا ای میل ویرفائی لنک نہیں موصول کر پارہا ہے ...وہ مجھ سے ڈسکس کر رہی ہیں ... اردو محفل کی توثیق لنک نہیں مل رہا ...جبکہ مجھے لگا سب کچھ مکمل ہوگیا ہے اس لیے تعارف پیش کر دیا. سب کے مراسلوں کے جوابات وہ آکے خود دیتی ہیں
 
عبدالصمدچیمہ

ای میل لنک میں کوئی تو مسئلہ ہے۔ مجھے ایک دفعہ پاسورڈ بھول گیا تو کافی دن کوشش کی تھی لیکن کوئی ای میل ہی موصول نہیں ہوئی تھی۔ بس تُکے سے ہی پاسورڈ لگا لگا کر کام چل گیا۔
 
ماریہ سحر

محفلین
خوش آمدید ماریہ سحر بہن!
اردو محفل میں آپ کی شرکت خوش آئند ہے۔
شکریہ رؤوف بھائی! :)
نام اردو رسم الخط سے محفل میں اندراج کیا جاتا تو زیادہ اچھی نہیں تھا؟
جی ازراہ کرم یہ مسئلہ حل کروا دیجیے. :)
 
ماریہ سحر

محفلین
اردو محفل پر اک بہت پیاری شخصیت جلوہ افروز ہوئی ہے .... یہ ایک اسکول کی ہیڈ ہیں ...ابھی پی ایم ایس اور پی سی ایس کے امتحانات سے فارغ ہوئی تو مشورہ دیا کہ محفل پر شمولیت اختیار کرلو ... محفل جوائن کرنے میں کافی دشواری کا سامنا ہوا .... ان کے مشاغل تو بہت سے ہیں مگر ان میں لکھنا ، بولنا اور موٹیویٹ کرنا ہے....ملتان سے ان کا گہرا تعلق ہے جبکہ ان کا تعلق جلالپور کے گھرانے سے ہیں ... ان کا اپنی ایک کتاب پبلش کرانے کا ارادہ بھی ہے... چھوٹی کہانیاں یا جذبات پر مشتمل بیانیے لکھتی ہیں جن میں حساسیت کی آنچ بھرپور ہوتی ہے ... اردو محفل پر ہم ان سے سیکھتے ہیں یا یہ ہم سے .... میرا خیال ... دو طرفہ تعلق جاری و ساری رہے گا ... سیکھنے و سیکھانے کا ....
سخنور ہی جانتے ہیں سخن کی باتوں کو... :) شکریہ پیاری نور! :)
 
Top