مارکیٹنگ کیا ہے ؟

شمشاد

لائبریرین
مارکیٹنگ کیا ہے ؟

مارکیٹنگ کیا ہے ؟

آپ ایک پاڑٹی میں گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ آپ اس کے پاس گئے اور کہا، " میں بہت امیر آدمی ہوں۔ مجھ سے شادی کر لو۔"

اس کو "ڈائریکٹ مارکیٹنگ" کہتے ہیں۔


آپ ایک پاڑٹی میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ آپ کا ایک دوست اس لڑکی کے پاس گیا اور آپ کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگا ، " وہ بہت امیر آدمی ہے۔ اس سےشادی کر لو۔"

اس کو "ایڈورٹائزنگ" کہتے ہیں۔


آپ ایک پاڑٹی میں گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ آپ اس کے پاس گئے اور اس سے اس کا فون نمبر دریافت کیا۔ اگلے دن آپ نے اسے فون کیا اور کہا، " میں بہت امیر آدمی ہوں۔ مجھ سے شادی کر لو۔"

اس کو "ٹیلی مارکیٹنگ" کہتے ہیں۔


آپ ایک پاڑٹی میں گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ آپ اپنی نشست سے اٹھے، اپنی ٹائی کو درست کیا، بالوں پر ہاتھ پھیرا پھر اس کے قریب پہنچے اور اسے ایک ڈرنک بنا کر پیش کی۔اس کے لئے دروازہ کھولا، اس نے جان بوجھ کر اپنا پرس نیچے پھینک دیا، آپ نے جلدی سے اٹھا کر اسے واپس کر دیا، اسے سواری کی پیشکش کی اور کہا، " بائی دے وے میں بہت امیر آدمی ہوں۔ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی۔"

اس کو "پبلک ریلیشن " کہتے ہیں۔


آپ ایک پاڑٹی میں گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ وہ آپ کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے ، " آپ بہت امیر آدمی ہیں ۔"

اس کو "برانڈڈ پروڈکٹ" کہتے ہیں۔


آپ ایک پاڑٹی میں گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ آپ اس کے پاس گئے اور کہا، " میں بہت امیر آدمی ہوں۔ مجھ سے شادی کر لو۔" ا س نے پلٹ کر ایک زناٹے دار تھپڑ آپ کی گال پر رسید کر دیا۔

اس کو "کسٹمر فیڈ بیک" کہتے ہیں۔


آپ ایک پاڑٹی میں گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ آپ اس کے پاس گئے اور کہا، " میں بہت امیر آدمی ہوں۔ مجھ سے شادی کر لو۔" اُس نے جواب میں آپ کا اپنے خاوند سے تعارف کروا دیا۔

اس کو "ڈیمانڈ اور سپلائی گیپ" کہتے ہیں۔


آپ ایک پاڑٹی میں گئے، وہاں ایک خوبصورت لڑکی کو دیکھا۔ آپ اس کے پاس گئے اور پیشتر اس کے کہ آپ کہیں کہ میں بہت امیر آدمی ہوں۔ مجھ سے شادی کر لو۔ وہ پلٹ کر آپ کی طرف دیکھتی ہے۔ او ہو یہ تو آپ کی اپنی بیوی ہے۔

اس کو "کمپیٹیشن جو مارکیٹ سے آپ کا شیئر کھا رہی ہے" کہتے ہیں۔
 

تعبیر

محفلین
ویسے آپ نے کوئی مارکٹنگ اپلائے کی ہے کبھی :grin:

"کسٹمر فیڈ بیک" مجھے یہ ماکٹنگ سببببببببببب سے زیادہ اچھی لگی
t4S
 

شمشاد

لائبریرین
میرا کام پڑھانا ہے سو پڑھا دیا، لیکچر دے دیا۔ اب عمل کرنا تو آپ لوگوں کا کام ہے ناں۔
 
اوہ سوری۔۔۔ دراصل میں بھول گیا تھا کہ میری بکنگ پہلے ہی ہوچکی ہے۔۔۔ ابھی نیا نیا ہوں نا۔۔۔ اس لیے یاد نہیں رہتا۔۔۔ :lll:
 

شمشاد

لائبریرین
کر لیں یہ بھول بھلیاں کہ ابھی آزادی کے دن ہیں۔ پھر بھول کر بھی نہ بھولیئے گا۔ بتائے دیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
خالی تجربہ ہی نہیں اس میں مشاہدہ بھی شامل ہے۔ بلکہ کچھ زیادہ ہی شامل ہے۔
 
Top