مائیکروسافٹ کا براؤزر"انٹرنیٹ ایکسپلورر" ختم کرنے کا فیصلہ

محمداحمد

لائبریرین
واشنگٹن: مائیکروسافٹ نے 20 سال پہلے براؤسنگ کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے براؤزر “انٹرنیٹ ایکسپلورر” کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی جگہ ونڈو 10 میں نیا براؤزر “اسپارٹن” شامل کیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ کے مار کیٹنگ چیف کرس کیپو سیلا کا کہنا ہے کہ ہم اپنے براؤزر”انٹرنیٹ ایکسپلورر” کو ختم کرنے جا رہے ہیں لیکن یہ دنیا بھر میں انٹر پرائسس اور صارفین کے لیے ونڈوز ٹین میں موجود ہوگا تاہم وہ اس میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے جب کہ نیا سافٹ وئیر پراجیکٹ “اسپارٹن”صارفین کے لیے ڈیفالٹ براؤزر ہوگا جس میں متعدد دلچسپ فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔
340873-internetexplorer-1427284709-404-640x480.jpg

مائیکروسافٹ کے مطابق جب نئے براؤزر “اسپارٹن” اورانٹرنیٹ ایکسپلورر کو ٹیسٹ کے دوران ایک ساتھ ڈیفالٹ رکھا گیا تو اس کا تجربہ کرنے والوں کی جانب سے رد عمل درست نہیں آیا جس پر کمپنی نے نئے پراجیکٹ اسپارٹن کو ہی ڈیفالٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ : ایکسپریس نیوز
 
محمداحمد

لائبریرین
انٹرنیٹ ایکسپلورر کی وساطت سے ہی ہماری انٹرنیٹ سے اولین مراسم قائم ہوئے۔ یہ الگ بات کہ بعد میں اس نے ہمیں بہت عاجز کیا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے تو اس نے ایسا عاجز کیا کہ میں اب ڈیسک ٹاپ یا سٹارٹ مینو میں اس کے شارٹ کٹس بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا۔:)

آپ تو لینکس والے ہیں آپ کا چڑنا تو بنتا ہے۔ :)

ہمیں تو بس یہ پتہ ہے کہ ایکسپلورر پر آ کر ہمارا سی ایس ایس لے آؤٹ ناقابلِ شناخت ہوجاتا تھا :) تاہم اسے منانے کے ٹوٹکے ہم نے بہت ہی کم استعمال کیے کہ ہمارے لے آؤٹ ہم نے ہی دیکھنے ہوتے ہیں اور ہمارے پاس دوسرے براؤزر بھی ہیں۔ :) :) :)
 
تجمل حسین

محفلین
آپ تو لینکس والے ہیں آپ کا چڑنا تو بنتا ہے۔ :)

لینکس کی طرف تو میں بعد میں متوجہ ہوا گلوبل سائنس میگزین کی مہربانی سے۔ اس سے پہلے بھی جب ونڈوز میں فائر فاکس انسٹال کیا تو اس کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کی طرف دیکھنے کو بھی دل نہ کرتا تھا۔ سست رفتاری کی وجہ سے۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا :LOL:

لینکس کی بھی خوب کہی آپ نے۔ اب تو ونڈوز استعمال کرنے کو بھی دل نہیں کرتا لیکن ہائے مجبوری۔۔۔:(

اردو محفل میں شمولیت کے بعد سے اب تک اردو محفل ونڈوز سے ہی استعمال کی ہے۔ دکان پہ کمپیوٹر میں لینکس نہیں ہے۔ اور گھر پہ انٹرنیٹ نہیں ہے۔۔۔۔:ROFLMAO:
 
ہم تو خیر اِنہی دریچوں (Windows) کے ہو کر رہ گئے ہیں کہ جس نے شروع سے ہی جی یو آئی پر کام کیا ہو وہ کوڈ بیسڈ انوائرنمنٹ دیکھ کر گھبرا سا جاتا ہے۔ :)

لینکس کی بڑی تعریفیں سنتے ہیں لوگوں سے۔ لیکن کبھی اس بات کی فرصت و مہلت نہیں ملی کہ اس کے ساتھ شغل کیا جائے۔ اردو محفل پر پہلے ایک مکی صاحب ہوتے تھے وہ لینکس کے حوالے سے جانے پہچانے جاتے تھے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
عاجزی ۔۔۔ تو اچھی ہوتی ہے :)

ہماری عاجزی کو سمجھنے کے لئے لیاقت علی عاصم کا یہ شعر دیکھیے: :)

ع ۔
عاجز تھا، بے عجز نبھائی رسمِ جدائی، میں نے بھی
اُس نے مجھ سے ہاتھ چُھڑایا، جان چُھڑائی میں نے بھی
لگے ہاتھ یہ شعر بھی دیکھ لیجے:

ع۔
جنگل کے جل جانے کا افسوس مجھے بھی ہے لیکن
اُس نے میرے پیڑ گرائے، آگ لگائی میں نے بھی
 
تجمل حسین

محفلین
جس نے شروع سے ہی جی یو آئی پر کام کیا ہو وہ کوڈ بیسڈ انوائرنمنٹ دیکھ کر گھبرا سا جاتا ہے۔ :)
نہیں جناب۔ لینکس بالکل بھی مشکل نہیں ہے بلکہ وہ ونڈوز سے دوہاتھ آسان ہی ہے۔ بس مائیکروسافٹ کی افواہوں نے انہیں ڈرایا ہوا ہے۔ کچھ اس وجہ سے ڈرتے ہیں کہ لینکس میں ونڈوز والے سافٹ وئیر نہیں چلتے۔ حالانکہ وہ تو موبائل میں بھی نہیں چلتے۔۔۔ :D
میں خود بھی پہلے ونڈوز ہی استعمال کرتا تھا۔
لینکس کی بڑی تعریفیں سنتے ہیں لوگوں سے۔ لیکن کبھی اس بات کی فرصت و مہلت نہیں ملی کہ اس کے ساتھ شغل کیا جائے۔ اردو محفل پر پہلے ایک مکی صاحب ہوتے تھے وہ لینکس کے حوالے سے جانے پہچانے جاتے تھے۔
جی جناب مکی صاحب کا تو میں بھی بہت گرویدہ ہوں۔ انہوں نے پاک لینکس بناکر تو اردو اور اردو کے دیوانوں پر ایک احسان عظیم کیا ہے۔:)
 
ہماری عاجزی کو سمجھنے کے لئے لیاقت علی عاصم کا یہ شعر دیکھیے: :)

ع ۔
عاجز تھا، بے عجز نبھائی رسمِ جدائی، میں نے بھی
اُس نے مجھ سے ہاتھ چُھڑایا، جان چُھڑائی میں نے بھی
لگے ہاتھ یہ شعر بھی دیکھ لیجے:

ع۔
جنگل کے جل جانے کا افسوس مجھے بھی ہے لیکن
اُس نے میرے پیڑ گرائے، آگ لگائی میں نے بھی
شعر اچھے ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
:confused:
ہم تو پڑھ کر ہی گھبرا گئے :dont-know:

ہم نے بھی ادھر اُدھر سے ہی سن رکھی ہیں یہ باتیں۔ :) جی یو آئی سے مراد "گرافیکل یوزر انٹرفیس" یعنی تصویروں (آئیکنز وغیرہ) سے چھیڑ چھاڑ کرکے اپنا کام نکال لیا جائے جیسا کہ ہم ونڈوز میں کرتے ہیں۔

ٹیکسٹ / کوڈ بیسڈ انوائرنمنٹ سے مراد کمانڈز لکھ کر کمپیوٹر سے کام لینا۔ اس کی مثال ونڈوز میں موجود ڈاس پرامپٹ ہے۔ مزید تفصیل جاننا چاہیں تو تجمل بھائی کو آگے کردیں گے ہم۔ :)
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
جی یو آئی سے مراد "گرافیکل یوزر انٹرفیس" یعنی تصویروں (آئیکنز وغیرہ) سے چھیڑ چھاڑ کرکے اپنا کام نکال لیا جائے جیسا کہ ہم ونڈوز میں کرتے ہیں۔

عبدالقیوم بھائی، محمد احمد بھائی، آپ لینکس منٹ استعمال کرکے دیکھیں۔ آپ کو ونڈوز سے کچھ زیادہ مختلف نہیں محسوس ہوگی۔ بالکل ونڈوز ہی کی طرح سٹارٹ مینو بھی ہے۔ :)
کسی بھی طرح کی مدد کی ضرورت ہو تو بندہ حاضر ہے۔
 
لیکن اگر وہ ونڈوز ہی کی طرح ہے تو پھر استعمال کرنے کا فائدہ۔ :)

کچھ نئی چیز ہو تو بندہ راغب بھی ہو۔

ویسے یہ لینکس منٹ بھی اوپن سورس ہے؟ سنتے ہیں کہ ریڈ ہیٹ وغیرہ کا تو لائسنس لینا پڑتا ہے ونڈوز کی طرح۔
 
تجمل حسین

محفلین
میرا کہنے کا مطلب تھا کہ استعمال میں ونڈو سے مماثلت رکھتی ہے۔ لیکن ونڈو نہیں ہے۔ ویسے بھی لینکس کو ونڈو کہنا لینکس کی توہین ہے۔ :LOL:
اگر مختلف آپریٹنگ سسٹم ہی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اوبنٹو استعمال کرلیں۔
 
عاجزی ۔۔۔ تو اچھی ہوتی ہے :)
عاجز تھا، بے عجز نبھائی رسمِ جدائی، میں نے بھی
اُس نے مجھ سے ہاتھ چُھڑایا، جان چُھڑائی میں نے بھی
اب شعر کو آپ نے ہاتھ لگا ہی دیا تو لگے ہاتھوں یہ لیں ہمارا شعر
میرا یہ عجز ہے کہ میں عاجز زباں سے ہوں
اس عاجزی نے کر دیا ہے مجھ کو بے نوا
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا کہنے کا مطلب تھا کہ استعمال میں ونڈو سے مماثلت رکھتی ہے۔ لیکن ونڈو نہیں ہے۔ ویسے بھی لینکس کو ونڈو کہنا لینکس کی توہین ہے۔ :LOL:
اگر مختلف آپریٹنگ سسٹم ہی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اوبنٹو استعمال کرلیں۔

بہت شکریہ!

جب بھی موقع ملا آپ کی شاگردی میں آ جائیں گے اور ساتھ ساتھ آپ سے لینکس پر ٹیوٹوریل لکھنے کو بھی کہا جائے گا۔ محفل پر ویسے ہی سیکھنے سکھانے کی سرگرمیاں بہت محدود ہو چلی ہیں۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اب شعر کو آپ نے ہاتھ لگا ہی دیا تو لگے ہاتھوں یہ لیں ہمارا شعر
میرا یہ عجز ہے کہ میں عاجز زباں سے ہوں
اس عاجزی نے کر دیا ہے مجھ کو بے نوا

واہ بہت خوب ۔۔۔!

اچھا کلام ہے جناب کا۔ 'آپ کی شاعری' میں اپنا کلام ضرور پیش کیجے۔
 
Top