مائیکروسافٹ آفس365کاافتتاح

خواجہ طلحہ

محفلین
روایتی حریف گوگل کی مصنوعات کا مقابلہ کرنے کے لئے مائیکروسافٹ نے اپنے آفس سافٹ وئیر کو انٹرنیٹ کے ”بادل“ میں متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو بالیمر نے آفس 365 کا افتتاح کے موقع پر یہ اعلان کیا، یہ سافٹ وئیر رواں سال اکتوبر سے آن لائن دستیاب ہوگا۔

اس سافٹ وئیرکا لوگو ہے ”جب مائیکروسافٹ آفس کی بادل سے ملاقات ہوئی“ اور یہ ہرطرح کے کاروبار کے لئے موزوں قرار دیا گیا ہے۔

اسٹیو بالیمر کا کہنا ہے کہ آفس 365 کے ذریعے لوگوں کو آن لائن کئی طرح کے مواقع ملیں گے، جبکہ اس میں ای میل، دستاویزات کو شئیر کرنا، چیٹنگ، وڈیو اور ویب کانفرنس جیسے فیچرز بھی شامل ہوں گے۔

مزید کے لیے۔۔
 
Top