مائکروسوفٹ‌ آؤٹ لک ڈپلیکیٹ ای میلز کیوں ڈاؤن لوڈ کر رہا ہے ؟

احسن

محفلین
اسلام و علیکم، مائکروسوفٹ‌ آؤٹ لک 2003 میں مجھے کچھ مسائل درپیش ہیں اس سلسلے میں آپ لوگوں کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

1- مائکروسوفٹ‌ آؤٹ لک میں send and receive کا آپشن استعمال کرنے پر میری yahoo id سےبہت کم یعنی گنتی کی ہی ای میلز ڈاون لوڈ ہوتی ہیں جب کہ میری ای میلز ہزاروں میں ہیں۔

2- جب کہ اگر میں ای میلز ڈاون لوڈ کرنے کے لیئے download headers only کا آپشن استعمال کروں تو صرف چند 100 ای میلز ڈاون لوڈ ہو پاتی ہیں۔

3- تیسرا اور سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ میں جب بھی send and receive کا آپشن استعمال کرتا ہوں تو وہ ای میلز جو میرے کمپیوٹر پر پہلے سے ڈاون لوڈ ہوچکی ہوتیں ہیں وہ دوبارہ سے ڈاون لوڈ ہونا شروع ہوجاتی ہیں، جس کی وجہ سے ڈپلیکیٹ ای میلز بڑھتی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں مجھے ایسا کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیئے کہ میرے پاس ساری ای میلز ڈاون لوڈ ہونے کے باوجود سرور پر بھی رہیں اور جن ای میلز کو میں اپنے کمپیوٹر پر سے ڈیلیٹ کردو وہ سرور پر سے بھی ڈیلیٹ ہوجائیں اور میرے کمپیوٹر پر ای میلز ڈپلیکیٹ بھی نہ ہوں ؟ جواب کا منتظر
 

علی خان

محفلین
میرے خیال سے Yahoo نے آوٹ لک کی سروس فری اکانٹس کے لئے بند کی ہوئی ہے۔ مطلب آپ صرف یاہو سرور پر ہی اپنی ایمیلز دیکھ سکتے ہیں۔
 

احسن

محفلین
میرے خیال سے Yahoo نے آوٹ لک کی سروس فری اکانٹس کے لئے بند کی ہوئی ہے۔ مطلب آپ صرف یاہو سرور پر ہی اپنی ایمیلز دیکھ سکتے ہیں۔
نہیں جناب ایسا نہیں ہے، کیوں کہ میرے موبائل میں Yahoo ای میلز POP3 کے ذریعے ڈاونلوڈ ہورہی ہیں۔ لیکن یہ صرف مائکروسوفٹ‌ آؤٹ لک ہی ہے جو مجھے کمپیوٹر میں تمام ای میلز ڈاونلوڈ کرنے کہ ساتھ ساتھ ڈپلیکیٹ ای میلز والا مسئلہ بھی پیدا کررہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی یہ کہے کہ میرے نیٹ کنیکشن میں مسئلہ ہے لیکن ایسا مسئلہ اس لیئے نہیں ہوسکتا کہ میں جس وائی فائی Router سے موبائل پر ای میلز ڈاونلوڈ کر رہا ہوں اسی سے میرا کمپیوٹر بھی منسلک ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
یاہو کا مفت اکاؤنٹ پوپ 3 یا آئی میپ (مائکرو سافٹ آؤٹ لک یا آؤٹ لک ایکسپریس جیسے ای میل کلائنٹس کے ذریعے ای میل دیکھنے اور بھیجنے کی سہولت) مہیا نہیں کرتا۔ اس کے لیے آپ کو یاہو میل پلس اکاؤنٹ خریدنا ہو گا۔
فی الوقت آپ شاید YPOPS استعمال کر رہے ہیں لیکن اس یوٹیلٹی کے ساتھ میرا ذاتی تجربہ بھی ایسا ہی ہے جیسا آپ کا یعنی اسی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس یوٹیلٹی کی ڈاکومینٹیشن تفصیل سے پڑھیں اور مائکرو سافٹ آؤٹ لک 2033 کے لیے اس کے کنفیگریشن سٹیپس کو فالو کیجیے۔ امید ہے بہتری ہو گی۔ لیکن یاد رہے کہ یاہو مفت ای امیل اکاؤنٹس کو آفیشل طور پر پاپ 3 یا آئی میپ کی سہولت نہیں دیتا۔
 
سنا ہے فاتح صاحب پچھلے دنوں "جلالی" کیفیت میں آ گئے تھے اور سب کچھ یکسر مٹا ڈالنے کے درپے تھے۔ :notworthy:
 
Top