"لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے"

عرفان قادر نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 1, 2019

  1. عرفان قادر

    عرفان قادر محفلین

    مراسلے:
    30
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    اہل خانہ ہیر کے، تھے کس لئے تھانے گئے؟
    بھینس چوری کیس میں رانجھے کو پھنسوانے گئے!

    بے تکے اشعار سُن کر خون تو کھولا بہت
    "لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے"

    ہاتھ رکھتے تھے بہت ہلکا کبھی افطار میں
    آہ! لیکن اس برس، ہم بھی ہیں رمضانے گئے

    قیس کا مجنوں تخلّص تھا، نہ جانے کس لئے
    ہر جگہ عشاق ہیں اس نام سے جانے گئے

    پل پڑے ایسے، لفافے دیکھ کر اینکر کئی
    شمع کی جانب ہوں جیسے اُڑ کے پروانے گئے

    ہو گئے خود ہی تکبّر کرنے والے پاش پاش
    ٹائی ٹینِک بھائی تھے تودے سے ٹکرانے گئے!

    کیا بُرا تھا، ڈھونڈ ہی لیتے دُلھن اپنی وہیں
    شیخ جی دھرنے میں یونہی دل کو بہلانے گئے

    آج کل کے قیس کی تیّاریاں تو دیکھیے!
    دشت میں جانے سے پہلے سُوٹ سلوانے گئے

    داستاں سنتے رہے گھنٹوں تلک حجّام سے
    پانچ منٹوں کے لئے جو ٹنڈ کروانے گئے

    ہیر کے کوچے میں رش تھا جیب تو کٹنی ہی تھی
    سر سے ٹوپی بھی گئی ہاتھوں سے دستانے گئے
    ۔۔۔۔۔۔۔
    عرفان قادر
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • زبردست زبردست × 3
  2. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    1,937
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب بھیا، مزے دار کلام، ماشاءاللہ۔
    یوں تو سبھی اشعار عمدہ ہیں لیکن چند اشعار تو کمال ہیں۔ مزہ آگیا بھئی۔
    سلامت رہیں۔
    میں نے بھی اس زمین میں طبع آزمائی کی ہے لیکن آپ کے کلام کے بعد پیش کرنے کی ہمت نہیں ہو رہی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  3. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    9,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہاہاہاہا۔۔۔
    بہت خوب۔۔۔
    یہ والا قیس تو بالکل عدنان بھائی پر گیا ہے!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    15,577
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    شکریہ بھیا ہماری حوصلہ افزائی کا ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,292
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ واہ واہ!

    بہت مزیدار ! بہت دلچسپ!:):D

    ہر شعر پر لطف !

    جیتے رہیے بھائی! :in-love:
     

اس صفحے کی تشہیر