لینکس کی اہم سافٹویر

زیک

مسافر
چونکہ میں نے آج اپنے نئے کمپیوٹر پر اوبنٹو 7.04 انسٹال کی ہے تو سوچا کہ آپ سب سے مشورہ لیا جائے کہ لینکس پر کون سی سافٹویر ہیں جو essential ہیں۔

پلیز سافٹویر کے نام کے ساتھ اس کا ربط ضرور دیں اور ایک جملے کی تفصیل بھی کہ سافٹویر کیا کرتی ہے۔
 

دوست

محفلین
اوبنٹو انسٹال کیا ہے۔
اس میں فائر فاکس تو براؤزر ہوگیا۔
تھنڈر برڈ ای میل کلائنٹ ہوگیا۔
اوپن آفس آرگ آفس سوئٹ ہوگیا۔
Juk نام کا ایک عدد میوزک پلئیر بھی آپ کو مل جائے گا پہلے سے نصب شدہ۔
totem-xine نام کا ایک عدد مووی پلئیر بھی موجود ہے۔
مزید مجھے یاد نہیں آرہے اس وقت۔ لیکن یہ یاد رہے کہ گانے شانے چلانے کے لیے آپ کو کوڈکس انسٹال کرنا ہونگے۔ جاوا رن ٹائم انوائرمنٹ وغیرہ بھی۔ اس کے لیے ایسا کریں کہ Add Remove Programms میں جاکر Ubuntu Restricted Extras نامی پیکج تلاش کرکے نصب کرلیں۔ یہ سارے مسئلے حل ہوجائیں گے۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
زیک ایک تو سسٹم کے مینیو میں جا کر ایڈمنسٹریشن کے اندر سنیپٹک پیکیج مینیجر کو اپنا پکا پکا دوست بنا لیں۔ اس کو چلا کر اس میں‌ سرچ کی مدد سے تمام پیکیج تلاش اور انسٹال کر سکتے ہیں

وی ایل سی میڈیا پلئیر، ہر طرح کی آڈیو ویڈیو فارمیٹس کے لئے
اسی پیکیج مینیجر میں جا کر Urdu کو سرچ کر لیں۔ جو پیکیج ملیں، سب کو انسٹال کر لیں
 

ساجداقبال

محفلین
جی زکریا بھائی۔۔۔قیصرانی بھائی کی بات درست ہے۔ سنپٹک کو پکڑیں۔۔۔وہ منتخب کرنے پر سافٹ وئیر کی تصیلات بھی مختصرآ بتا دیتا ہے۔
 

زیک

مسافر
یوبنٹو پر فائرفاکس میں محفل بہت خراب نظر آتی ہے حالانکہ میں نے ایشیاٹائپ فونٹ انسٹال بھی کیا ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس پر پہلے بات ہوئی تھی۔ کیا اس کا کوئی حل ہے؟
 
Top