لینکس کونسول میں اردو

مکی

معطل
جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے میں لینکس کونسول کی بات کر رہا ہوں.. اگر آپ کو نہیں معلوم کہ یہ کیا ہے اور آپ لینکس پر ہیں تو اپنے کیبورڈ سے CTRL+ALT+F1 دبائیں.. :)

لینکس میں کونسول کے فونٹس یہاں ہوتے ہیں:

کوڈ:
/usr/share/consolefonts/
لینکس کے ٹیکسٹ بیسڈ اطلاقیے اور ٹیکسٹ بیسڈ انسٹالر یہی فونٹ استعمال کرتے ہیں، یہ PSF یعنی PC Screen Font فونٹ کہلاتے ہیں، ان میں عربی کے پانچ عدد فونٹ شامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لینکس کے ٹیکسٹ بیسڈ اطلاقیوں کو عربی میں ترجمہ کرنا ممکن ہے، اس کی ایک مثال لینکس کا ٹیسکسٹ بیسڈ انسٹالر ہے جس کا عربی میں ترجمہ موجود ہے، میری ٹینشن یہ ہے کہ کونسول کے لیے کوئی اردو فونٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹ بیسڈ اطلاقیوں کا اردو میں ترجمہ ممکن نہیں ہے..

کونسول میں عربی فونٹس کی دستیابی سے پہلے عرب آئیز نے ایک ٹول بیکن BiCon متعارف کرایا تھا جس پر اب کونسول کے عربی فونٹس کی دستیابی کے بعد کام بند ہے، بیکن کے ساتھ bdf نوعیت کا ایک فونٹ آتا ہے جس میں عربی کے علاوہ فارسی کی سپورٹ بھی شامل ہے:

screenshot001pc.png


اچھی بات یہ ہے کہ بیکن کے فونٹ کو ٹرمنل میں استعمال کیا جاسکتا ہے، مگر اردو کی سپورٹ نا ہونے کے باعث اردو کے حروف عجیب سی شکل اختیار کر لیتے ہیں، میری فونٹس کے ماہرین سے درخواست ہے کہ وہ اس طرف بھی توجہ کریں اور لینکس کونسول کے لیے اردو فونٹ بنانے کی سعی کریں مزید برآں بیکن کے لیے بھی ایک عدد اردو فونٹ تیار کریں یا کم سے کم عربی والے نسخے میں جس میں فارسی کی سپورٹ بھی موجود ہے اردو کی سپورٹ بھی شامل کریں.

اس وقت مجھے بیکن کے فونٹ میں اردو کی سپورٹ کی سخت ضرورت ہے، میں کونسول کے عربی فونٹس اور بیکن کا فونٹ منسلک کر رہا ہوں.

شاکر القادری صاحب اور عارف کریم صاحب توجہ فرمائیں.
 

Attachments

  • bicon-8x16.bdf.zip
    39.7 KB · مناظر: 1
  • Linux-PSF-(PC-Screen-Font).zip
    21.1 KB · مناظر: 1
Top