لینکس میں کلمہ شناخت

مکی

معطل
اس کا انحصار صورتحال پر ہے، کیا آپ نصب کر کے پاس ورڈ بھول گئے ہیں اور لاگ ان نہیں ہو پا رہے؟ یا ویسے ہی پاس ورڈ ختم کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ویسے ہی ختم کرنا چاہتے ہیں تو لکھیے:

کوڈ:
sudo passwd username

آپ سے نیا پاس ورڈ پوچھا جائے گا، دے دیں اور کہانی ختم.
 

جہانزیب

محفلین
الف نظامی آپ کونسی ڈسٹرو استعمال کرتے ہیں؟
اوبنٹو میں‌ اس کا طریقہ یوں‌ ہو گا کہ کمپیوٹر کو ری سٹارٹ‌ کر کے ریکوری موڈ‌ میں‌ چلائیں‌ ۔ اگر تو صرف اوبنٹو ہی انسٹال ہے تو EScape دبائیں ، اور وہاں ریکوری کو منتخب کر لیں ۔ اگر اوبنٹو کے علاوہ بھی کوئی سسٹم انسٹال ہے تو بغیر Escape دبائے مینو سے ریکوری کانسول منتخب کر لیں ۔
جب ریکوری موڈ میں کمپیوٹر بوٹ ہو جائے تو وہاں Drop to root shell prompt کو منتخب کر کے اینٹر دبا دیں ۔
اب ٹرمینل میں مندرجہ ذیل کمانڈ لکھیں ۔
کوڈ:
ls /home
یہ تمام استعما کنندہ کے نام دکھا دے گا ، اب جس کا پاسورڈ بدلنا ہو اسے مندرجہ ذیل کمانڈ سے بدل لیں ۔
کوڈ:
passwd username
جیسے میری صورت میں
کوڈ:
passwd  jahanzaib
ایسا کرنے سے نیا پاسورڈ پوچھا جائے گا، وہ لکھیں ۔
اگر آپ کو استعمال کنندہ نام معلوم ہے تو پہلی کمانڈ لکھنے کی ضرورت نہیں ۔
 

مکی

معطل
اور یہ رہا با تصویر ٹیوٹوریل ، ریکوری موڈ منتخب کریں:



ریکوری موڈ کے بوٹ کے دوران یا بیچ میں کچھ اختیارات ظاہر ہوں گے ان میں Drop to root shell prompt منتخب کر کے انٹر دبائیں:



اس پر روٹ شیل ظاہر ہوگا اس میں لکھیں:

کوڈ:
 passwd nizami

یاد رہے کہ nizamiکی جگہ آپ کے اکاؤنٹ کا یوزر نیم ہوگا میں فرض کر رہا ہوں کہ آپ کا یوزر نیم nizami ہے ، اس کے بعد انٹر دبانے پر آپ سے نیا پاس ورڈ دو بار طلب کیا جائے گا، آگے تو آپ سمجھدار ہی ہیں..:)
 

مکی

معطل
فیڈورا میں روٹ پاس ورڈ بدلنے کی ایک پوسٹ اردو کوڈر فورم پر موجود تھی مگر چونکہ اردو کوڈر فی الوقت بوجوہ ڈاؤن ہے چنانچہ اس سے کام چلائیں کیونکہ مجھے ذرا جلدی ہے.. :)
 

الف نظامی

لائبریرین
فیڈورا میں روٹ پاس ورڈ بدلنے کی ایک پوسٹ اردو کوڈر فورم پر موجود تھی مگر چونکہ اردو کوڈر فی الوقت بوجوہ ڈاؤن ہے چنانچہ اس سے کام چلائیں کیونکہ مجھے ذرا جلدی ہے.. :)

بہت شکریہ اس سے کام ہوگیا ہے:)
فیڈورا اور ریڈ ہیٹ میں کیا باہمی تعلق ہے؟
 

مکی

معطل
بہت شکریہ اس سے کام ہوگیا ہے:)
فیڈورا اور ریڈ ہیٹ میں کیا باہمی تعلق ہے؟

بس جی بہن بھائی ہیں.. پہلے صرف ریڈ ہیٹ ہوا کرتا تھا پھر جب وہ کمرشل ہوگیا تو فیڈورا پراجیکٹ الگ سے بنادیا گیا.. شاید میرا سوال ہی احمقانہ تھا کیونکہ دونوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں.. خیر آپ کا کام تو ہوگیا نا.. :)
 
Top