لینکس منٹ 9 کے ترجمے کیلئے تعاون درکار ہے!

ابو فیضان

محفلین
ابنٹو کے نئے نسخے لیوسڈ لنکس پر مبنی لینکس منٹ کےنئے نسخے آئیزاڈوراکے اردو ترجمے کیلئے تعاون درکار ہے!
آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ لانچ پیڈ پر اپنی ای میل کے ذریعے اپنا نام رجسٹر کروائیں اور نیچے دئے ہوئے لنک پر جا کر جن ٹیمپلیٹس کا ترجمہ نہیں ہوا ان کا ترجمہ کرنا شروع کردیں۔ جن کا ترجمہ ہو چکا ہے، اگر مناسب سمجھیں تو اس کا ایک بار جائزہ لے لیں۔ اگر آپ اس لفظ یا جملے کا بہتر ترجمہ کر سکتے ہوں تو کردیں۔ اور یہ بالکل آسان کام ہے۔آپ بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔
https://translations.launchpad.net/linuxmint/isadora/+lang/ur



On Mon, May 10, 2010 at 10:20 AM, Abo Faizan <abofaizan @ gm--l . com> wrote:

Dear Clem,

I would like to translate LinuxMint9 in Urdu.

a) What the steps are I have to follow?
b) What is the last date for Completing the Translation?
c) What if could not complete the whole translation?

Thanks & best regards,
Abu Faizan

کلِم کی طرف سے جواب
hi Abu,

You need to go there and translate Isadora: https://translations.launchpad.net/linuxmint/isadora/+lang/ur

We'll probably release in a week or two. If someone uses Urdu and a sentence isn't translated in Urdy he/she will see that sentence in English.

Thanks for your help,
Regards,
Clement.​
 

دوست

محفلین
اس پر کتنے لوگ کام کررہے ہیں؟
اور اس کا جی یو آئی کونسا ہے؟ گنوم، کے ڈی ای یا ایکس ایف سی ای؟
مکی نے ایکس ایف سی ای کا اردو ترجمہ کیا تھا کبھی۔ آپس کی بات بتاؤں ہم تو اوبنٹو سے بھاگ لیے تھے ترجمہ کرتے وقت، لینکس منٹ تو پھر اوبنٹو کا بچہ بچونگڑا ہے۔ اس سلسلے میں ہمارا اور ہمارے وڈوں کا فلسفہ یہ ہے کہ ترجمہ ڈیسکٹاپ انوائرمنٹ کا کیا جائے، تاکہ خودبخود ہر ڈِسٹرو میں شامل ہوجائے، ناکہ ہر ایک ڈِسٹرو کو لے کر ترجمہ کرتے رہیں، اور ننھی سی عمریا اسی کام میں گزر جائے۔
 

ابو فیضان

محفلین
اس کا موجودہ مواجہہ گنوم ہے۔ کیڈی،ا یکسفس اور فلکس بکس بعد میں آئیں گے۔ جہاں تک میرا خیال ہے یہ ترجمہ جزوی ہو گا نہ کہ کلی۔ گنوم کی ترجمہ کی آپشن ابھی دستیاب نہیں۔ وہ ترجمہ نہیں کروانا چاہتے۔ بہرحال معلومات مہیا کرنے کا شکریہ۔
 
Top