لینکس منٹ 9 "آئیزاڈورا" کاتجرباتی نسخہ

ابو فیضان

محفلین
لینکس منٹ 9 "آئیزاڈورا" کاتجرباتی نسخہ جاری ہوگیا

(لینکس منٹ) ٹیم کی فخریہ پیش کش۔ لنکس منٹ 9 "آئیزاڈورا" کا تجرباتی نسخہ (ریلیز کینڈیڈیٹ)

isadora.png


نئی خصوصیات پر ایک نظر:
***نیا سوفٹ ویئر مینیجر
۳۰،۰۰۰ پیکیجز
براہِ راست سوفٹ ویئر مینیجر میں اطلاقیوں پر تبصرہ کرنے کی سہولت
بصریاتی تحسینات (گرافک امپروومنٹس )

mintinstall2.png


mintinstall.png


***نیا احتیاطی نسخہ اوزار (بیک اپ ٹول)
بہتر بیک اپ،بہتر حجم کم کرنے کی صلاحیت، (احتیاطی نسخےکی )بہترجانچ
منتخب اطلاقیوں کا احتیاطی نسخہ بنانا اور واپس لوٹانا (ری سٹور کرنا)

mintbackup.png


mintbackup2.png


***قائمہ تحسینات (سٹارٹ مینیو امپروومینٹس)
مینیو عناصر میں تبدیلی ممکن
شفاف مینیو
ہمیشہ پسندیدہ اطلاقیے دکھانے کی ترکیب
"اضافہ کریں" اختصارات کےضمن میں
(مثلاً ڈیسکٹاپ (سطحِ مکتب)پر یا پینل (پٹی)میں اس اطلاقیے کے اختصار کا اضافہ کریں)

mintmenu2.png


mintmenu.png


***سطحِ مکتب کی تراکیب (ڈیسکٹاپ سیٹنگز)
تبدیلیاں فوراً لاگو ہونا
اضافی اختیارات
mintdesktop.png


***بہتر مواجہہ اور احساس
نئی خلفی تصویریں (وال پیپر)
نئی خوش آمدیدسکرین
نیا تجدید ناظم

backgrounds.png


mintwelcome.png


***نظام کی مثبت تبدیلیاں
وینڈوز میں سے لینکس منٹ کو انسٹال کرنے کا اطلاقیہ
"ہسے"کے اقوال ۔ منٹ ٹیم کا ایک ممبر جو حال ہی میں راہئِ ملکِ عدم ہوا
یو ایس بی کریئیٹر۔ یو ایس بی سے لنکس منٹ کو انسٹال کرنے کا اطلاقیہ
پہلے سے انسٹال (ڈیفالٹ)اطلاقیوں کابہتر انتخاب
مقامی ریپوزیٹری اور گنوم پی پی پی
ایپٹ کو معلق اور غیر معلق کرنے کی کمانڈز

وینڈوز میں سے لینکس منٹ کو انسٹال کرنے کا اطلاقیہ
mint4win.jpg

یو ایس بی کریئیٹر
usbcreator.png


***لینکس منٹ پراجیکٹ میں تبدیلیاں
کمیونٹی ویب سائٹ
لینکس منٹ کی سی ڈی کے ساتھ ساتھ ڈی وی ڈی بھی دستیاب ہوا کرے گی
کمیونٹی نسخے کیڈی، ایل ایکس ڈ ی ای، ایکسفس اور فلکس بکس آئندہ سے آفیشل ہونگے
علیحدہ سے او ای ایم انسٹالیشن ڈسکس کی دستیابی
امریکہ ، جاپان وغیرہ کیلئے مکمل آزاد مصدر نسخے جن میں نن فری اطلاقیے پہلے سے شامل نہیں ہونگے بلکہ مینیو سے ایک کلک کرکے انہیں انسٹال کیا جاسکے گا
32 اور 64 بِٹ میں دستیابی

***اوبنٹو کے 10.04 پر مشتمل ہو کی وجہ سے لینکس منٹ 9 کی موروثی خصوصیات
تیز تر بوٹ
تین سال کی طویل مدت تک تکنیکی مدد اور سیکیوریٹی اپڈیٹس (اپریل 2013؁ءتک)

لینکس منٹ صحیح معنوں میں "آؤٹ آف دی باکس" یعنی انسٹال کرتے ہی اکثر ضروریات پوری کرنے والا ڈسٹرو ہے۔ اس میں اکثر آڈیو اور ویڈیو فارمیٹس کی سپورٹ پہلے سے شامل ہوتی ہے جو کہ عموماً ابنٹووغیرہ دیگر ڈسٹروز میں پہلے سے شامل نہیں ہوتی۔ اس میں اکثر زپ فارمیٹس ، اکثر آفس ڈاکومنٹ فارمیٹس مثلاً ورڈ ،ایکسل، پاورپوائنٹ کی پہلے سے ہی سپورٹ شامل ہوتی ہے۔مزید یہ کہ نستعلیق اور اردو فانٹس کی رینڈرنگ بھی زبردست ہے۔ ابنٹو کے گزشتہ نسخے میں علوی اور جمیل نستعلیق فانٹس کا جو مسئلہ تھا وہ بھی حل ہو چکا ہے۔۔۔

ڈاؤن لوڈ کریں یہاں سے
http://ftp.heanet.ie/pub/linuxmint.com/testing/linuxmint-9-gnome-rc-i386.iso
۶۴بٹ یہاں سے
http://ftp.heanet.ie/pub/linuxmint.com/testing/linuxmint-9-gnome-rc-amd64.iso

یہ تحریر لینکس منٹ کی آفیشل بلاگ پوسٹ کا کچھ تصرف کیساتھ ترجمہ ہے۔ اس میں اختصار کے ساتھ نئے فیچرز پر روشنی ڈالی گئی ہے. تفصیلات کیلئے آفیشیل صفحے کو وزٹ کریں.
http://www.linuxmint.com
 
Top