لینکس اردو کی بورڈ

shoaibnawaz

محفلین
مقتدرہ قومی زبان کے زیر اہتمام پراجیکٹ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات میں اردو کا ایک کی بورڈ تیار کیا گیا جس کو بنانے کا مقصد حرفی تعدد کے حساب سے حرفوں کو تختہ کلیدی پر پھیلانا تھا تاکہ ٹائپنگ کے عمل کو آسان بنایا جائے۔ نادرہ کے سافٹ وئیر میں اس کو عملا استعمال کیا گیا اور پھر مائیکروسافٹ نے اس کو اردو کا سٹینڈرڈ کی بورڈ لے آؤٹ تسلیم کرتے ہوئے مستقلا اپنے آپریٹنگ سسٹم میں اس کو جگہ دے دی۔ میں خود کاتب، شاہکار اور ان پیج جیسے اردو ورڈ پروسیسرز کے کی بورڈ لے آؤٹس کو چھوڑ کر اس پر منتقل ہوا ہوں اور میں نے اسے اردو ٹائپنگ کے حوالے سے بہت سہل پایا۔ لہذا میں اسے اپنی ذاتی ضرورت کے تحت لینکس کے لیے ڈیزائن کیا جو کہ میں اب دوستوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

میں نے اسے Faisty Fawn اور Gutsy Gibbon پر ٹیسٹ کیا ہے۔ یہ ایک pk نامی کنفگریشن فائیل ہے جسے etc/X11/xkd/symbols لوکیشن پر موجود اسی نام کی فائیل سے تبدیل کرنا ہوتا ہے۔
ڈاؤن لوڈ کریں
 
Top