لینکس اردو انسٹالر

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

Linuxurduinstaller88x31.png

88×31

Linuxurduinstaller125.png

125×125

Linuxurduinstaller468x60.png

468×60

ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی سلیم احمد، گمپ اور انک سکیپ میں نوری نستعلیق فونٹ بخوبی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آزمائش شرط ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مکی اور نوید برادرن، پسندیدگی کا شکریہ۔ میں تو محض ایک آئیڈیا دینا چاہ رہا تھا۔ گرافک ڈیزائننگ کا مجھے کوئی آئیڈیا نہیں ہے۔ لینکس والی گرافک تھوڑی سے ڈل ہے۔ اس میں اگر پیچھے لائٹ پڑنے کا ایفیکٹ شامل ہو جائے تو یہ بہتر ہو سکتی ہے۔
 

عطاء رفیع

محفلین
چونکہ بعض دوست جو ونڈوز سے لینکس پر منتقل ہوتے ہیں، ان کا کا ہاتھ پاک سائن کی بورڈ (از محمد بلال محموم) پر چلا ہوتا ہے، اور لینکس میں شامل کی بورڈ میں بنیادی کیریکٹرز تو قریباً یکساں ہیں لیکن اسپیشل کیریکٹرز میں پریشانی ہوتی ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ لینکس انسٹالر کو بھی پاک سائن کے نمونہ پر بنایا جائے۔ نئے لینکسیوں کو سہولت رہے گی۔ جزاکم اللہ خیراً

پاک سائن کی بورڈ کو ایک جامع کی بورڈ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، خاص کر عربی حروف جیسے الف کے نیچے ہمزہ، ی کے نیچے دو نقطے اور عربی کی مخصوص ک قابل ذکر ہیں۔ اگر یہی کیریکٹرز لینکس اردو انسٹالر میں شامل کردیئے جائیں تو دل سے دعا نکلے گی۔ بلال بھائی کے کی بورڈ میں موجود جدول اس تختے کی تیاری میں مفید ثابت ہوگا۔

لینکس میں اردو میں الفاظ کے درمیان فاصلہ نسبتاً بڑھ جاتا ہے، اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟
 

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
پیارے پیارے اردو محفلی بھائیو!
اس منصوبے کے متعلق کوئی تازہ ترین خبر ہے کسی کے پاس؟
نیز اس اطلاقیے میں فانٹس کے نئے ورژن شامل کیے گئے ہیں یا نہیں؟

والسلام
 

حسیب

محفلین
السلام علیکم!
پیارے پیارے اردو محفلی بھائیو!
اس منصوبے کے متعلق کوئی تازہ ترین خبر ہے کسی کے پاس؟
نیز اس اطلاقیے میں فانٹس کے نئے ورژن شامل کیے گئے ہیں یا نہیں؟

والسلام
وعلیکم السلام
مکی بھائی سے لینکس فورم "اردو کوڈر" پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
 
Top