لیفٹننٹ کرنل ہارون اسلام شہید

مسجد پر چڑھای۔

پاکستانی فوج نے دارلاسلام کے دارلحکومت اسلام اباد میں مسجد میں محبوس افراد کو محبوس کیا۔ پھر دشمنوں کے کشتے کے پشتے لگادیے۔ اگر چہ کشمیر کچھ دور تھا اور ڈھاکہ تو کچھ بہت ہی دور تھا ورنہ امید تھی کہ یہ افواج ان علاقوں میں بھی مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے دشمنوں کے دانت کھٹے کرتیں۔ مگر انھوں فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے اور غالبا پلٹن گراونڈ کے تھپڑ کے تجربے کے بعد صرف مسجد پر چڑھائی پر اکتفا کیا۔
اللہ پاک فوج کے عزم و حوصلہ میں‌مزید اضافہ کرے۔
 
پاک فوج کی جانبازی کی جتنی تعریف بھی کی جائے ناکافی ہے۔ اپنے ہی سدھائے ہوئے لوگوں سے کام نکل جانے کے بعد تذلیل کا منظر قوم کو بھی خون کے انسو رلاگیا۔ یہ تو شاید امریکی فوج صدام سے بھی نہ کرسکی۔ پاک فوج کی اس اعلیٰ کارکردگی پر انھیں کچھ تمغے اگرچہ مکتی باہنی اور بھارتی حکومت عطا کرہی چکی ہے مگر اس مرتبہ تو وہ عوام کے ہاتھوں‌مزید کے منتظر ہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ڈیفنس فورم پر کی جانی والی ایک پوسٹ

[ Dear PDF members,

I would like to request all of you to make dua for my dad's friend, Lt. Col. Haroon Rashid, who was the Commander of SSG and the Leader of the Lal Masjid operation. He attained Shahadat while leading his men into the operation in the early hours of Sunday June 8th. I would like to emphasize his bravery, that being the commander of the whole operation, he could have organized the whole operation while sitting in the briefing room, but instead he chose to be out there and lead his men in to the the mosque. He successfully penetrated the wall of the mosque (the primary objective of this mission) and he also rescued about 5-6 innocent civilians that were forsced to reamin inside the mosque by the mulllahs. He was leading his troops and the civilians back (he was the last one to step off the battleground) when some terrorists fired upon himfrom the roof of the mosque. He received direct hits from numerous bullets. Him and his 2nd in command, Major Tariq were flown to CMH Pindi by a chopper but he had already attained Shahadat. Major Tariq is undergoing treatment in CMH.

Lt. Col. Haroon us Salaam was loved by his whole batallion because of his characterisitic of leading his troops into the battle and fighting alongside a normal foot soldier. He was a brave soul, who attained a few broken bones in a parachuting incident about 2 yrs ago. After that incident he was taken off duty for a while, and he was raring to go when it was announced that he would be given the command of the Operation:Silence.

He leaves behind a wife and two young girls, 5 and 3 yrs of age. He will be thoroughly missed by his family, SSG and in Pak Army as a whole for his loving and brave nature.]
 
مہوش علی

لائبریرین
اللہ تعالی ہارون اسلام شہید کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ امین۔

دشمنوں‌کے خلاف بھر پور داد شجاعت دیتے ہوئے پاک فوج کے لیفٹننٹ کرنل ہارون اسلام "شھید" ہوگئے۔ حق ان کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرے۔
انھوں نے اسلام کی بھرپور خدمت کی۔ اور دارلاسلام کے دارلحکومت اسلام اباد میں مسجد میں محبوس افراد کو محبوس کیا۔ پھر دشمنوں کے کشتے کے پشتے لگادیے۔ اگر چہ کشمیر کچھ دور تھا اور ڈھاکہ تو کچھ بہت ہی دور تھا ورنہ امید تھی کہ یہ افواج ان علاقوں میں بھی مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے دشمنوں کے دانت کھٹے کرتیں۔ مگر انھوں فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے اور غالبا پلٹن گراونڈ کے تھپڑ کے تجربے کے بعد صرف مسجد پر چڑھائی پر اکتفا کیا۔
اللہ پاک فوج کے عزم و حوصلہ میں‌مزید اضافہ کرے۔

ہمت علی برادر،

میں الطاف حسین کی ویڈیو دیکھ رہی تھی اور پاک فوج کے متعلق بعینیہ یہی الفاظ کشمیر کے متعلق الطاف حسین صاحب نے استعمال کیے تھے۔

مجھے الطاف حسین صاحب سے بھی اس مسئلے پر اختلاف تھا، اور اسی لیے آپ سے بھی ہے۔ کیا کشمیر آزاد کروانا اتنا آسان کام ہے؟ اپنے سے تین گنا بڑے دشمن (جو وسائل کے لحاظ سے آپ سے کئی گنا آگے ہے اور جسکا ڈیفنس بجٹ 18 ارب ڈالر پہنچنے والا ہے جبکہ آپکا کا ڈیفنس بجٹ ڈھائی سے پونے تین ارب ڈالر ہے) ۔۔۔۔۔۔۔ تو اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن سے، کہ جسکی پشت پر باقی دنیا بھی ہو، اتنا آسان کام ہے؟؟؟

دیکھئے کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہے اور اسی لیے اگر پاک فوج نے دشمن کو اس بات پر روکا ہوا ہے کہ وہ پاکستان کو نگل نہ جائے تو یہ بھی بہت بات ہے۔ اگر آپ پاک فوج کی کارکردگی کے مقابلے میں سول لوگوں کی کارکردگی دیکھیں گے تو یہ آپ کو اور بری نظر آئے گی۔ یعنی اگر ہمارا اپنا معاشرہ بگڑا ہوا ہے ۔ اگر ہمارے سویلین قابل ہوتے تو فوج کبھی حکومت میں نہ آتی، مگر پاکستان بننے کے آغاز سے ہی کرپٹ وڈیرے اور جاگیردار حکومت میں چھائے رہے (بلکہ پاکستان بننے سے پہلے سے ہی وہ سیاست پر چھائے ہوئے تھے)۔

تو فوج ہمارے معاشرے سے الگ کوئی چیز نہیں ہے اور ہارون الاسلام شہید جیسے لوگوں کا کیا قصور کہ جو دیگر طالبات و طلبہ کو بچاتے ہوئے دھشت گردوں کی گولی کا نشانہ بنے؟

میں ابھی تک یہ دیکھ رہی ہوں کہ کسی اور نے ہارون الاسلام کے لیے اللہ کے حضور دعا نہیں مانگی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے۔ امین۔

والسلام۔
 
خاور بلال

محفلین
اگر پاک فوج نے دشمن کو اس بات پر روکا ہوا ہے کہ وہ پاکستان کو نگل نہ جائے تو یہ بھی بہت بات ہے۔

اوہ
اب سمجھ آئی کہ پاکستان کیوں بچا ہواہے۔

میرا خیال ہے کہ اگر انڈیااور پاکستان اپنی فوجیں‌ادلی بدلی کرلیں‌تو بہت جلد انڈیا تباہ ہوجائیگا۔

بھائی ہمت علی ناراض مت ہوئیے گا لال مسجد والوں نے جنرل نیازی کی یاد دلادی۔ کہاں تو جہاد اور شہادت کی باتیں اور کہاں‌مشروط سرنڈر کی باتیں۔ پاک فوج کے ٹائیگر جنرل نیازی بھی سقوط پاکستان سے ایک دن پہلے کہہ رہے تھے کہ ہم آخری گولی اور آخری سانس تک پاکستان کا دفاع کریں گے، اگلے ہی دن۔۔۔۔۔۔ جاں کے عوض آبرو بیچ آئے۔
 
مجھے یہ ہی تو عرض کرنا تھا کہ پاک فوج نہتے شہری یا کم تیار شہریوں‌ کے گروہوں پر حملے کرنے میں‌ مشتاق ہے۔ جیسا کہ بنگالی شہریوں، سندھی و بلوچی اور کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہوا۔ مسئلہ تو یہی ہے کہ جب مقابل ایک تیار فوج سے ہو تو ہتھیار ڈالتے ہی بنتی ہے۔ مثال بنگال اور کارگل ہیں۔
ایک اور ظالمانہ رویہ پاک فوج کا یہ ہے کہ وہ دوسرےملکوں میں‌ شہریوں کے ذریعے دخل اندازی کرتی ہے اور براہ راست خود اپریشن نہیں‌کرتی۔ مثال افغانستان اور کشمیر ہیں۔
اس رویہ کی بنا پر یہ ملک کے اندر مختلف کاتب فکر کے افراد کو تیار کرتی ہے ۔ مثال الطاف اور لال مسجد ہیں۔ میں‌ الطاف اور لال مسجد کے دونوں کےپیچھے ایک ہی ہاتھ کو دیکھتا ہوں۔ میں‌دونوں کے طریق سے متفق نہیں‌مگر اسی طرح میں‌ کراچی کے اپریشن اور لال مسجدکے اپریشن کی بھی مذمت کرتا ہوں۔کیونکہ اگرچہ الطاف و لال مسجد کی انتظامیہ ایجنسیوں کی ایجنٹ ہی کیوں نہ ہوں مگر ان کے اکثر پیروکار سادھ ہوتے ہیں۔ ارمی پہلے ایک مخصوص گروہ کو جس سے وہ چھٹکارا پانا چاہتے ہیں‌ عوام میں نفرت پھیلائی۔ اگر اپ کو یاد ہو کہ برگیذیر ہارون نے اپریشن کلین اپ (کراچی کے شروع میں کراچی اکر ایم کیو ایم کے مرکز 89 پر جناح پور کا نقشہ پیش کیا۔ کئی رہنما کے سروں‌کی قیمت لگائی وغیرہ وغیرہ (جو اب فوج کے بے حد قریب ہیں
لہذا شہری افراد کے خلاف فوج کا استعمال درست حل نہیں‌ ہے اور بالخصوص اگر معاملہ مسجد کا ہو اور اندر موجود افراد اپ کے پرانے اتحادی ہوں۔ پھر مسجد پر حملہ کے دوران ہلاک ہوجانا بھی کوئی شہادت کا رتبہ نہیں‌ ہے بلکہ حقیقی معنوں میں‌دیکھیں تو یہ تو ذلت کی بات ہے۔
پاکستان فوج بلاشبہ ایک مضبوط ادارہ ہے۔ بلکہ یہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان میں‌ پنپ رہا ہے۔ یہ وہ اکاس بیل ہے جو خود میزبان ہی کو کھا گئی۔ پاکستان نے اپنے ادارے کی ترقی خود پاکستان کی قیمت پر کرلی ہے۔ میں پاکستان فوج کو ایک مضبوط فوج دیکھنے کا خواہش مند ہوں مگر پاکستان کی قیمت پر نہیں۔
پاکستان فوج نے کبھی شہری نمائندوں‌ کو پنپنے نہیں دیا۔ مثال بھٹو اور دیگر افراد ہیں۔
 
پاکستانی فوج نے بہادرانہ اقدام کرتے ہوئے مسجد پر لشکر کشی کی اور بے دریغ خون بہایا۔ پاکستانی فوج کے اس بے رحمانہ اقدام کے لیے کم سے کم مذمت ہی جاسکتی ہے۔
اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
 
فرضی

محفلین
اللہ مرنے والوں کی مغفرت فرمائے۔ امید ہے لال مسجد ملک میں کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ نہ ثابت ہوگا۔
 
میں اتوار کو سرکاری ٹی۔وی (پی۔ٹی۔وی( سن رہا تھا۔۔۔ لیفٹننٹ کرنل ہارون الاسلام کے ایک دوست سے فون پر بات چیت ہورہی تھی تو ان کے دوست نے کہا کہ ہمارا مشورہ تو یہی ہے کہ عبد الرشید کو جانے دیا جائے، بلکہ اس کو ملک بدر ہی کردیا جائے۔ لیفٹننٹ صاحب کے دوست کا کہنا تھا کہ اس نے لال مسجد والوں کو نیوکلیئر ماسک پہنے دیکھا ہے۔۔۔ اور ظاہر سی بات ہے کہ اگر نیوکلیئر ماسک پہنے ہیں تو نیوکلیئر ہتھیار بھی ہوں گے۔
یہ بات اگر سچ ہے تو اللہ رحم کرے۔ آمین
 
ابوشامل

راہبر میاں! بہت خوب! پی ٹی وی کے کیا کہنے جناب! یہ تو آپ نے خوب لطیفہ سنایا نیوکلیئر ہتھیاروں والا۔ لگتا ہے کسی نے پی ٹی وی نیوز کو بالکل صحیح پٹی ہوئی نیوز کہا تھا۔

اور فرضی صاحب! ایک محب وطن شہری ہونے کی حیثيت سے میری بھی خواہش تو یہی ہوگی کہ کوئی نیا طوفان کھڑا نہ ہو لیکن جس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں آثار تو یہی نظر آتے ہیں کہ حالات خطرناک سمت میں جائیں گے۔ اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔
 
غازی عثمان

محفلین
میرے نزدیک ( اختلاف کے حقوق بحق تمام اراکین محفوظ ہیں ) پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پاکستان کی اس سب سے منظم سیاسی پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہچایا ہے، مجھے ایرانیوں پر رشک ہوتا ہے کے انقلاب آتے ہی ایک زبردست جنگ چھڑ گئی جس میں انہیں شاہ کے تربیت یافتہ جرنیلوں سے جان چھڑانے کا موقع مل گیا۔ایسا موقع پاکستان کو بھی ملا جب ١٩٤٨ کی جنگ چھڑی مگر پاکستان نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا وجہ میرے خیال میں فوج کی چالاکی جس سے انہوں نے قبائلیوں کو آگے کردیا اور خود بعد ازاں معاہدہ کرلیا، مجھے حیرت نہیں کہ بانیان نے اس کے بارے میں کیوں نہ سوچا کیونکہ انہیں اس کے لئے وقت ہی نہیں مل سکا کیونکہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ کل تک جس سے تنخواہ لیتے ہوں آج ان کے احکامات نظر انداز کر دیں، یہ روایت اسٹیبلشمنٹ میں تو خال خال نظر آئی جب قدرت اللہ شہاب نے خلاف قانون مسلم لیگ کی مدد کی مگر پہلی جنگ عظیم میں مسلمانوں کے خلاف داد شجاعت دیکر کر برطانوی تمغے حاصل کر نے والی فوج میں سے کسی کی ایسی جرات نہ ہوئی۔

پاکستان بنتے ہی نوکر شاہی کے ہتھے چڑھ گیا لیکن بہت جلد اس کی قید سے آزاد ہوگیا مگر خاک آزادی ۔۔۔ جس سے وہ غلامی ہی بہتر تھی۔

پاک فوج کے جرائم کی فہرست اگر تیار کی جائے تو کافی طویل ہوگی،

ایمان تقوی جہاد کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایاگیا اور وہ بنی
فسانوں سے ڈرایا گیا اور قوم ڈری
روکھی سوکھی کھلا کر ایٹم بم بنوایا گیا اور قوم نے روکھی سوکھی کھائی،
مگر جب وقت آیا تو سب گول،
بستر میں موصول ہونے والی فون کال پر اٹھ کہ بھی نہ بیٹھے کے کہیں ناگوار نہ گزرے
مگر قوم کو وہ دھمکیاں کہ تمہیں پتا بھی نہیں چلے گا کہ کہاں سے کوئی چیز آکر لگی اور نقصان کر گئ،
یعنی وہ شیر کے قوم پر تو پنجے جھاڑتے ہیں مگر آقاؤں کے آگے سب کے سب ڈھیر،،

آج ایک تصویر ایک چینل پر لفٹینٹ صاحب کی دیکھی جو آئی ایس پی آر نے خصوصی طور پر آن ائیر کر نے کی ہدایت کے ساتھ ارسال کی گئی ہوگی جس میں شہید ایک امریکی خاتون عہدہ دار سے مصافحہ کر رہے یہ مغرب کے لئے ایک عام فہم میسج تھا، جو ادارہ شہیدوں کی فوٹو کو بھی بیچ کر پیسے کمانا جانتا ہو اس سے بہترین کاروباری اور کون ہو سکتا ہے، ہم خواہ مخواہ فوجی معیشت کے خلاف ہیں حالانکہ جنرل صاحب بھی کہ رہے تھے کہ سویلین ہماری ترقی سے جلتے ہیں۔

سناہے تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، اس تاریخی واقعہ کے دہرائے جانے کا منتظر ہوں،
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷

ترکوں کے پاس پوری دنیا کی سب سے پہلی منظم اور پیشہ ور فوج تھی نام تھا ینی چری،، شروعات میں انتہائی کارآمد تھی اور اس کی اہمیت یہ تھی کہ ہر ماہ خود سلطان ان کے ساتھ لائن میں لگ کر ینی چری کا ایک سپاہی ہونے کی حیثت سے دو آقچہ تنخواہ وصول کرتا تھا، پھر ان کو مزے لگ گئے جب چاہیں بغاوت کردیں لوٹ مار کریں، جس کو چاہیں قتل کروادیں ان کے آگے سلطان کے ہاتھ بندھے ہوے تھے ہر نیا سلطان ان کی مراعات میں اضافہ کرتا تاکہ سلطان رہ سکے،،

پھر ایک سلطان آیا جس کو ینی چری ہے لیکر آئی تھی لیکن اس نے ان کے بیجاء مطالبات ماننے سے انکار کر دیا، ینی چری نے بغاوت کر دی، تو سلطان نے ترکی تاریخ میں پہلے بار حضور ( ص ) کا علم نکالا اور عام افراد کو امیرالمومنین کی مدد کے لئے بلایا لوگ جوق در جوق علم کے گرد جمع ہوئے اور ینی چری کا رہائشی کمپاؤنڈ لال مسجد بن گیا، توپ کاپی محل سے پوزیشن بدل بدل کر فائر کیا گیا اور پورے استنبول میں ایک بھی ینی چری باقی نہ رہا اور پھر پوری سلطنت میں بھی ان کا صفایا کیا گیا۔ اور سلطنت عثمانیہ کی زندگی میں اضافہ ہوا ورنہ وہ سن ١٩١٩ سے کہیں پہلے ختم ہو چکی ہوتی۔
 
qaral

محفلین
جو بھی پاک فوج کے ارکان سانحہ لال مسجد میں شہید ہوئے وہ صرف اور صرف اس لئے شہید ہوئے کے حکومت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جن کو لال مسجد والوں نے اند یرغمال بنا یا ہوا تھا بچانا چاہتی تھی اور ان آٹھ جوانوں نے اپنی جان دیکر سو سے زیادہ لوگوں کو وہاں سے زندہ نکالا ہے غازی صاحب مرے ہیں ان کو تو آُپ مرنے کے بعد خاطر خواہ عزت دے رہے ہیں حالانکہ ان کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے اتنی تباہی ہوئی ہے کیونکہ ان کا ڈرامہ تو بڑ ے بھائی صاحب کی گرفتاری کے بعد فلاپ ہو گیا تھا کم از کم سرنڈر کرکے وہ مزید کشت و خون رکوا سکتے تھے. اگر فوج چاہتی تو وہ ایک بم کے ذریعے تمام قصہ ختم کر دیتی مگر ان لوگوں نے اپنی جان دیکرسو سے زیادہ لوگوں کی جان بچائی تو ان پر طنز ہو رہے ہیں اگر آپ حکومت کو پسند نہیں کرتے تو یہ آپ کی ذاتی مرضی ہے مگر ان لوگوں کو لعن طعن کرنے سے آپ کو کیا مل رہاہے جو اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے شہید ہو گئے . افسوس ہوتا ہے مجھے ہمت علی آپ کی ذہنیت پر اوپر سے شائد آپ کو فخر بھی ہو گا کہ آپ بڑے زبردست فقرے کس رہے ہیں شرم آنی چا ہیئے آپ کو
 
سید ابرار

شرم تو میرے خیال سے خود ملک پاکستان کی اس ”بہادر“ فوج کو خود آنی چاہئے جس نے بجائے اپنے اللہ کی ماننے کے ”یزید وقت “ پرویز مشرف کی مانی ، اور جہاں تک ”ڈیوٹی “ کی بات ہے تو حضرت حسین رضی اللہ عنہ پر یزید کے جن فوجیوں نے لشکر کشی کی تھی ، آخر وہ بھی اپنے حکمراں ”ملعون یزید“ کے حکم کو پورا ہی تو کر رہے تھے ، اگر وہ بھی ”ڈیوٹی “ کی بات کرکے” شہادت “کے درجہ پر فائز ہونا چاہیں تو کیا آپ ان کے لئے ”مغفرت “ کی ”دعا“ کریں گے؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میرا خیال ہے اتنا جذباتی نہیں ہونا چاہیے
خدانخواستہ خدانخواستہ خدانخواستہ آج اگر انڈیا حملہ کردے تو یہ پورے کا پورا فورم پاک فوج کے لیے ترانے پڑھ رہا ہوگا
اپنی جان نذر کروں اپنی وفا پیش کروں
قوم کے مرد مجاھد تجھے کیا پیش کروں
اور قوم اپنی توقعات
صوفی محمد ،شہید عبدالرشید اور غازی عبدالعزیز جیسے لوگوں سے وابستہ نہیں کرے گی
بلکہ
اس کی نگاہیں کرنل ہارون الاسلام جیسے لوگوں پر ہی ٹکی ہوئی ہونگی
اس لیے خدا را زمینی حقائق کو مد نظر رکھیں
 
بے فکر رہیں‌ جناب اگر خدانخواستہ انڈیا حملہ بھی کرتا ہے کوئی بھی عقلمند پاکستانی اپنی اس ”بہادر “ فوج کی طرف کم از کم اب دیکھنے کی حماقت نہیں کرے گا ، اس سے پہلے کے ”تلخ تجربات “
ہی کافی ہیں ،1965 کی شکست کی ذمہ دار بھی ”غالبا“ آپ کی یہی ”بھادر“ فوج تھی ،اور 1971 میں بھی آپ ہی کی یھی بھادر فوج تھی جس کی ”بے مثال بھادری “ کے نتیجہ میں آدھا پاکستان ھاتھ سے گنوانا پڑا ، ایسی ”بہادر “ فوج شاید ہی کسی ملک کی ہوگی جس نے اپنے بدترین دشمن کو اپنا آدھا ملک پلیٹ میں سجا کر پیش کردیا ، اور کارگل کا زخم تو تازہ ہی ہے جس کے" کمانڈر " یہی پرویز مشرف صاحب تھے ،
اور ویسے بھی مفت کے اقتدار کے مزہ لوٹنے والے ، نیز عوام کے خزانہ سے عیش کرنے والوں اور دنیا کی محبت سے لبریز دل رکھنے والے ، ان فوجی افسران سے ،جن کے دل اللہ کی محبت سے مردہ ہوچکے ہیں ،کیا امید لگائی جاسکتی ہے کہ یہ، بقول مہوش صاحبہ کے ،اپنے سے 3 گنا زیادہ لاؤ لشکر رکھنے والی فوج سے مقابلہ کرکے ملک پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کی حفاظت کرسکتے ہیں؟
اگر ایسا خدانخواستہ کوئی مرحلہ آجائے تو جہاں تک میں سمجھتا ہوں ”جنرل “ پرویز مشرف صاحب تو پہلے ہی طیارہ سے امریکہ کا ‌رخ کریں گے ، جہاں وہ اپنی ”شاندار “ کمائی سے ، جو ”انہیں “ امریکہ بھادر کی طرف سے پاکستان کے مجاھدین کو امریکہ کو ”بیچنے “کے عوض ملی تھی ، ایک شاندار محل بناکر شاہ ایران کی طرح اپنی بقیہ زندگی کاٹیں گے
اور باقی جتنے ”افسران“ کو اقتدار کا چسکہ لگ چکا ہے وہ بھی کسی یورپی ملک ہی کا رخ کریں گے جہاں ان کے بینک بیلنس موجود ہیں ۔
اور رہ جائیں گے سیدھے سادھے فوجی تو وہ بھی اپنے ”ایمان“ کے بقدر ہی” مقابلہ“ کرپائیں گے
لہذا آپ بھی زمینی حقائق پر غور فرمائیں
اور بہتر ہے ایسی صورت میں فوج کی طرف نظر کرنے کی بجائے اپنے اللہ کی طرف نظر کریں ، جو چاہے تو اپنی حقیر مخلوق مچھر کے ذریعہ دشمنوں کا صفایا کرسکتا ہے ، اور اسی اللہ پر کامل یقین رکھنے والے ، ہر چیز سے زیادہ اپنے اللہ سے محبت کرنے والے اور اس گھٹیا دنیا کی ہر چیز کو اپنے اللہ کے لئے قربان کرنے والے افراد پیدا کرنے کی کوشش کیجئے ، تاکہ اس کے نتیجہ میں اللہ کی رحمتں متوجہ ہوسکے، اور حملہ کی صورت میں یہی لوگ ہونگے جو وقت ضرورت اپنے سے کئی گنا زیادہ تربیت یافتہ نیز اسلحوں سے لیس فوج پر بھاری پڑیں گے
آپ تاریخ پڑھتے ہونگے تو یقینا واقف ہونگے کہ انگریزوں کے ھندوستان پر حملہ کے وقت مغل حکومت کی” فوج “نہ تو حکومت بچاسکی
اور نہ ہی ملک، جبکہ شیر میسور ٹیپو سلطان علیہ الرحمۃ کی کمانڈ میں مجاھدین نے انگریزوں کو ناکوں چنے ضرور چبوادیے تھے ، دونوں میں کیا فرق تھا آپ خود غور کرلیں ،
نیز یہی مولانا لوگ تھے جن کی بے مثال قربانیوں کے نتیجہ میں ہندوستان آزاد ہوا ہے اور پاکستان بنا ہے
اور یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ عرب ممالک کی متحدہ فوج بھی اپنے سے تعداد میں کم اسرائیلی فوج کو ہرانے میں کامیاب نہ ہوسکی اسلئے بہتر ہے اپنی فوج کی طرف نظر کرنے کی بجائے اپنے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش شروع کیجئے جس کی ابتدا سب سے پہلے اپنی ذات اور اپنے گھر میں سو فیصد شریعت نافذ کرنے سے ہوتی ہے پھر اپنے ملک میں ،
 
الف نظامی

لائبریرین
اسلام کا نام لینے والوں میں اتنے اختلافات
اس کا مطلب کہ اسلام کا نفاذ ناممکن
آخر ان اسلام پسند نفاذ اسلام کے لیےا مشترکہ کاوشیں کیوں نہیں کرتے۔
آخر میں واصف علی واصف کا قول:
اسلام+فرقہ=صفر
ہمیں مسلمان ہونے کا اقرار ہے اور اپنے فرقہ سے تعلق رکھنے پر اصرار ہے
 
qaral

محفلین
شرم تو میرے خیال سے خود ملک پاکستان کی اس ”بہادر“ فوج کو خود آنی چاہئے جس نے بجائے اپنے اللہ کی ماننے کے ”یزید وقت “ پرویز مشرف کی مانی ، اور جہاں تک ”ڈیوٹی “ کی بات ہے تو حضرت حسین رضی اللہ عنہ پر یزید کے جن فوجیوں نے لشکر کشی کی تھی ، آخر وہ بھی اپنے حکمراں ”ملعون یزید“ کے حکم کو پورا ہی تو کر رہے تھے ، اگر وہ بھی ”ڈیوٹی “ کی بات کرکے” شہادت “کے درجہ پر فائز ہونا چاہیں تو کیا آپ ان کے لئے ”مغفرت “ کی ”دعا“ کریں گے؟

سید ابرار آپ مسلسمل غازی برادران کو حضرت حسین سے تشبیہ دیکر ایک عظیم ہستی کی تو ہین کر رہے ہیں ایسا مت کریں
 
qaral

محفلین
بے فکر رہیں‌ جناب اگر خدانخواستہ انڈیا حملہ بھی کرتا ہے کوئی بھی عقلمند پاکستانی اپنی اس ”بہادر “ فوج کی طرف کم از کم اب دیکھنے کی حماقت نہیں کرے گا ، اس سے پہلے کے ”تلخ تجربات “
ہی کافی ہیں ،1965 کی شکست کی ذمہ دار بھی ”غالبا“ آپ کی یہی ”بھادر“ فوج تھی ،اور 1971 میں بھی آپ ہی کی یھی بھادر فوج تھی جس کی ”بے مثال بھادری “ کے نتیجہ میں آدھا پاکستان ھاتھ سے گنوانا پڑا ، ایسی ”بہادر “ فوج شاید ہی کسی ملک کی ہوگی جس نے اپنے بدترین دشمن کو اپنا آدھا ملک پلیٹ میں سجا کر پیش کردیا ، اور کارگل کا زخم تو تازہ ہی ہے جس کے" کمانڈر " یہی پرویز مشرف صاحب تھے ،
اور ویسے بھی مفت کے اقتدار کے مزہ لوٹنے والے ، نیز عوام کے خزانہ سے عیش کرنے والوں اور دنیا کی محبت سے لبریز دل رکھنے والے ، ان فوجی افسران سے ،جن کے دل اللہ کی محبت سے مردہ ہوچکے ہیں ،کیا امید لگائی جاسکتی ہے کہ یہ، بقول مہوش صاحبہ کے ،اپنے سے 3 گنا زیادہ لاؤ لشکر رکھنے والی فوج سے مقابلہ کرکے ملک پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کی حفاظت کرسکتے ہیں؟
اگر ایسا خدانخواستہ کوئی مرحلہ آجائے تو جہاں تک میں سمجھتا ہوں ”جنرل “ پرویز مشرف صاحب تو پہلے ہی طیارہ سے امریکہ کا ‌رخ کریں گے ، جہاں وہ اپنی ”شاندار “ کمائی سے ، جو ”انہیں “ امریکہ بھادر کی طرف سے پاکستان کے مجاھدین کو امریکہ کو ”بیچنے “کے عوض ملی تھی ، ایک شاندار محل بناکر شاہ ایران کی طرح اپنی بقیہ زندگی کاٹیں گے
اور باقی جتنے ”افسران“ کو اقتدار کا چسکہ لگ چکا ہے وہ بھی کسی یورپی ملک ہی کا رخ کریں گے جہاں ان کے بینک بیلنس موجود ہیں ۔
اور رہ جائیں گے سیدھے سادھے فوجی تو وہ بھی اپنے ”ایمان“ کے بقدر ہی” مقابلہ“ کرپائیں گے
لہذا آپ بھی زمینی حقائق پر غور فرمائیں
اور بہتر ہے ایسی صورت میں فوج کی طرف نظر کرنے کی بجائے اپنے اللہ کی طرف نظر کریں ، جو چاہے تو اپنی حقیر مخلوق مچھر کے ذریعہ دشمنوں کا صفایا کرسکتا ہے ، اور اسی اللہ پر کامل یقین رکھنے والے ، ہر چیز سے زیادہ اپنے اللہ سے محبت کرنے والے اور اس گھٹیا دنیا کی ہر چیز کو اپنے اللہ کے لئے قربان کرنے والے افراد پیدا کرنے کی کوشش کیجئے ، تاکہ اس کے نتیجہ میں اللہ کی رحمتں متوجہ ہوسکے، اور حملہ کی صورت میں یہی لوگ ہونگے جو وقت ضرورت اپنے سے کئی گنا زیادہ تربیت یافتہ نیز اسلحوں سے لیس فوج پر بھاری پڑیں گے
آپ تاریخ پڑھتے ہونگے تو یقینا واقف ہونگے کہ انگریزوں کے ھندوستان پر حملہ کے وقت مغل حکومت کی” فوج “نہ تو حکومت بچاسکی
اور نہ ہی ملک، جبکہ شیر میسور ٹیپو سلطان علیہ الرحمۃ کی کمانڈ میں مجاھدین نے انگریزوں کو ناکوں چنے ضرور چبوادیے تھے ، دونوں میں کیا فرق تھا آپ خود غور کرلیں ،
نیز یہی مولانا لوگ تھے جن کی بے مثال قربانیوں کے نتیجہ میں ہندوستان آزاد ہوا ہے اور پاکستان بنا ہے
اور یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ عرب ممالک کی متحدہ فوج بھی اپنے سے تعداد میں کم اسرائیلی فوج کو ہرانے میں کامیاب نہ ہوسکی اسلئے بہتر ہے اپنی فوج کی طرف نظر کرنے کی بجائے اپنے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش شروع کیجئے جس کی ابتدا سب سے پہلے اپنی ذات اور اپنے گھر میں سو فیصد شریعت نافذ کرنے سے ہوتی ہے پھر اپنے ملک میں ،

میں یہ نہیں لکھنا چاہتا تھا مگر اب میں لازمی لکھوں گا آپ کہتے ہیں کہ آپ پاکستان سے نہیں انڈیا سے ہیں اس لئے آپ تمام حالات کو غیر جانبداری سے دیکھ رہے ہیں جس طرح آپ پا ک فوج کے متعلق لکھ رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کس قسم کے جانبدار ہیں آپ کی تمام پو سٹس میں آپ نے حکومت اور لال مسجد سے زیادہ فوج کو نشانہ بنایا ہے ذرا وجہ تو بتائیں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا ابرار کا تعلق پاکستان سے نہیں ہے؟

ایسی صورت میں ابرار کا پاکستان سے متعلق کچھ بھی کہنا ۔۔۔ چہ معنی دارد۔۔۔ ؟؟؟؟
 
سید ابرار

محفلین
اقتباس از قرل ،میں یہ نہیں لکھنا چاہتا تھا مگر اب میں لازمی لکھوں گا آپ کہتے ہیں کہ آپ پاکستان سے نہیں انڈیا سے ہیں اس لئے آپ تمام حالات کو غیر جانبداری سے دیکھ رہے ہیں جس طرح آپ پا ک فوج کے متعلق لکھ رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کس قسم کے جانبدار ہیں آپ کی تمام پو سٹس میں آپ نے حکومت اور لال مسجد سے زیادہ فوج کو نشانہ بنایا ہے ذرا وجہ تو بتائیں[/quote]

جناب قرل صاحب بات یہ ہے کہ مولانا عبد الرشید علیہ الرحمہ کی شہادت سے پہلے میں یقینا غیر جانبدار تھا ، اگرچیکہ مولانا کے موقف سے مجھے 100 فیصد اتفاق تھا مگر طریقہ کار سے اختلاف ضرور تھا ، مگر جب مولانا کو پاکستان کی ”بہادر“ فوج نے انتہائی ظالمانہ طریقہ سے شہید کردیا نہ صرف وہ بلکہ ان کی والدہ نیز ملک پاکستان میں جنم لینے والے نوجوانوں اور دوشیزاؤں کو جس طرح شہادت سے ہمکنار کیا ظاہر ہے اس بے رحمانہ طریقہ پر ہر ایک کا دل ضرور لرز گیا ہوگا ، کیا آپ امید کریں گے کہ مذکورہ المیہ کے بعد بھی میں غیر جانبدار رہ پاونگا ؟ کم ازکم ہم اہل حق کی حمایت تو کرہی سکتے ہیں ظالم حکمرانوں کے خلاف،
اور رہی بات فوج کو نشانہ بنانے کی ، تو پاکستانی فوج کی گزشتہ تاریخ بیان کرنا نیز موجودہ حالات کا انتہائی محتاط الفاظ میں ذکر یہ ”نشانہ“ کیسے ہوگیا؟
اگر ان میں سے کوئی ایک بات بھی غلط ہے تو براہ کرم اس کی نشاندہی فرمائیں ،
 
Top