لہسن کچل کر یا ہلکا بھون کر کھائیں

Saraah

محفلین
لہسن کچل کر یا ہلکا بھون کر کھائیں

حوالہ-ہمدرد صحت-اکتوبر 2009

''لہسن خون میں تھکے نہیں بننے دیتا اور بلڈ پریشر کو کم رکھتا ہے،جبکہ اسے زیادہ تر کھانا پکانے کے دوران استعمال کیا جاتا ہے جس سے اسکی دونوں خاصیتیں ختم ہوجاتی ہیں -امریکہ اور ارجنٹائن کے دوا کے محکمے نے اس سلسلے میں تحقیق اور ثبوت فراہم کیے -تجربے کو طور پہ لہسن کو کئی طرح گرم کر دریافت کیا کہ 3منٹ تک پکانے یا ابالنے کی صورت میں یہ کچے کی طرح ہی موئثر رہتا ہے -کچلا ہوا لہسن کچھ زیادہ بہتر ہوتا ہے اسے 6 منٹ پکانے کی صورت میں کچھ خصوصیات اس میں موجود ہوتی ہیں -اندازہ یہ ہے کہ کچلنے کی صورت میں اسکے مفید اجزا زیادی خارج ہوتے ہیں ،لیکن کچلنے کے بعد اسے چند منٹ کھلا ثھوڑ دینے سے اس میں تھکے روکنے کی صلاحیت آدھی رہ گئی ۔ایک محقق کے خیال میں لہسن کو معمولی بھون لینے سے بھی اسکی مفید قلب صلاھیت برقرار رہتی ہے -مناسب یہ ہے کہ اسے کھانا پکانے کی انتدا کی بجاے کھانے پکنے کے بعد شامل کر کے کھا لیا جاے ،رہ گئی بات کچے لہسن کی بو کی تو کھانے کے بعد تازہ پودینہ کھا لیا جاے ''
 
شکریہ سارا ، بہت مفید معومات ملیں ۔یہ پودینے والی بات تو اب آزماؤں گی ان شاءاللہ ، ویسے پیاز کے بعد دھنیے کے پتے آزما رکھے ہیں ۔
 
Top