لہسن والی بریڈ

زیک

مسافر
اجزاء
1۔ ایک اٹالین بریڈ
2۔ آدھا کپ ورجن زیتون کا تیل
3۔ 1 بڑا چمچ chop کیا ہوا تازہ parsley
4۔ آدھا چائے کا چمچ لہسن کا پاؤڈر

ترکیب
1۔ اوون کو 400 ڈگری فارنہائٹ (200C) پر گرم کر لیں۔
2۔ بریڈ کو ایک ڈیڑھ انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
3۔ زیتون کا تیل، لہسن کا پاؤڈر اور parsley کو mix کر لیں۔
4۔ برش کی مدد سے اسے بریڈ پر لگائیں (سخت جلد کے علاوہ باقی طرف)۔
5۔ بریڈ کو 5 سے 7 منٹ کے لئے اوون میں ڈال دیں۔

Crisp اور مزیدار garlic bread تیار ہے۔
 
ماوراء

محفلین
زکریا، مجھے لگتا ہے کہ آپ کھانا بنانے میں ماہر ہیں ماشاءاللہ۔
اب آپ سے اور بھی کچھ سیکھنا پڑے گا۔
میں تو سادہ سی اس طرح بناتی ہوں۔لہسن پیس کر اس کو مکھن میں کافی دیر تک فرائی کر کے ۔۔فرنچ بریڈ پر لگا کر اس کو اوون میں تھوڑی دیر بیک کر لیتی ہوں۔

آپ نے بہت زبردست طریقہ بتایا ہے۔بہت بہت شکریہ۔ اب میں گھر والوں کو یہ بنا کر دوں گی۔اور خوب داد لوں گی۔ :p
 
زیک

مسافر
ماوراء نے کہا:

آپ کا طریقہ بھی صحیح ہے مگر بریڈ اٹالین ہونی چاہیئے نہ کہ فرنچ۔ دوسرے مکھن کی جگہ زیتون کا تیل صحت کے لئے بہتر ہے۔
 
ماوراء

محفلین
پہلے میں زیتون کے تیل سے ہی ٹرائی کروں گی۔۔اگر ٹیسٹ اچھا نہ ہوا تو پھر مکھن ہی استعمال کر لوں گی۔۔
 
x boy

محفلین
بہت شکریہ

بہت آسان طریقہ یہ ہے کہ ڈبل روٹی کو یا فرنچ بریڈ کو کڑک کرلیں اس میں لہسن کے جوے براہ راست رگڑیں
حسب منشاء،،، پھر بٹرسالٹڈ اور ان سالٹڈ جیسا مناسب سمجھیں لگالیں اور گارلگ بریڈ کا لطف اٹھائے۔۔۔
 
Top