لگے ہاتھوں ہائکو پر ایک طبع آزمائی

یہی درخواست میری بھی ہے

شائد جہاں تک میں سمجھا ہوں یہ موسم اور قدرتی نظاروں سے مزین شاعری ہے

جس کے افاعیل ہیں

فیلن فیلن فا
فیلن فیلن فیلن فا
فیلن فیلن فا

اساتذہ سے گزارش رہنمائی کی
 

الف عین

لائبریرین
افاعیل تلفظ کے حساب سے درست لکھے ہیں اظہر نے، صرف املا کی غلطی ہے۔
فعلن فعلن فع/فاع
فعلن فعلن فعلن
فعلن فعلن فع/فاع
ہائیکو میں جاپانی (جو یہ صنفَ سخن ہے) میں اصل صورت میں مناظر فطرت ہوتے تھے، لیکن جہاں تک میں سمجھتا ہوں، اب جاپانی میں بھئ موضوعات کی قہد نہیں، اور نہ اردو میں ہے، حمدیہ اور نعتیہ ہائیکو بھی کہے جاتے ہیں۔
لیکن اظہر، خود تقطیع کر کے دیکھو، کہاں تم سےغلطیاں ہوئی ہیں!!
 
آمد تیری ہوتی
مہکی رات کی رانی ہوتی
پھر عید میری ہوتی


آ - مد فعلن تے - ری فعلن ہوتی فاع
مہہ کی فعلن رات کی فعلن را نی فعلن ہو تی فاع
پھر عید فعلن می ری فعلن ہو تی فاع


گل بھی مہکا ہو گا
چڑیاں چہکی ہوں گی بھی
اظہر بہکا ہو گا

گل بھی فعلن مہہ کا فعلن ہو گا فاع
چڑ یا فعلن چہہ کی فعلن ہو گی فعلن بھی فع
اظ ہر فعلن بہہ کا فعلن ہو گا فاع​
 

الف عین

لائبریرین
کچھ معمولی غلطیاں ہیں۔ اور کچھ الفاظ کی ترتیب بدلنے کی ضرورت ہے۔
آمد تیری ہوتی
مہکی رات کی رانی ہوتی
پھر عید میری ہوتی
دوسرے مصرع میں ’ہوتی‘ فاع نہیں، فعلن ہے، آخر میں ی گرنا مستحسن نہیں۔ اسی طرح ُہوتی‘ کی ی گر رہی ہے۔ تیسرے مصرع کو یوں تقطیع کرو
پھر عی۔ فعلن، د مری۔ فعلن، ہوتی فعلن۔ یعنی ’مری‘ کا محل ہے، مکمل ’میری‘ کا نہیں۔ دوسرے مصرع میں بھی ردیف کا آنا اچھا نہیں۔
یوں کر دو
آمد تیری ہوتی
رات کی رانی مہک جاتی
پھر عید مری ہوتی

گل بھی مہکا ہو گا
چڑیاں چہکی ہوں گی بھی
اظہر بہکا ہو گا
وزن میں تو درست ہے، بس گرامر گڑبڑ ہے۔ "چڑیاں چہکی ہوں گی بھی" درست نہیں، چڑیاں بھی چہکی ہوں گی‘ درست بھی ہے اور وزن میں آتا بھی ہے۔ پھر کیوں ترتیب بگاڑی جائے۔
 
آمد تیری ہوتی
رات کی رانی مہک جاتی
پھر عید مری ہوتی


گل بھی مہکا ہو گا
چڑیاں بھی چہکی ہوں گی
اظہر بہکا ہو گا

جزاک اللہ خیر
 

الف عین

لائبریرین
تینوں مصرعوں میں قافئے نہیں ہوتے ہائیکو میں۔ اس لئے تیسرے مصرع کو درست کر دو۔
جیسے: طوفانی بارش کی شب
 

zeeakbar

محفلین
شکریه.
موضوع کی طرف آتے ہوئے، یہ بات صحیح ہے ک چاپانی ہائیکو عام طور پہ موضوع فطرت ہوتا ہے. البتہ ہائیکق کے طرح کی اور اسی کے اصولوں پر ایسی نظم جس میں موضوع کی پابندی نہ ہو اسے سینریو کہا جائے گا. دوسرے الفاظ میں ایسا ہائیکو جس میں موضوو فطرت نہ ہو اسے سینریو کہیں گے. میں نے کچه انگریزی هائیکو اور سینریو لکهے ہیں مگر اردو میں لکهنے کی پہلی بار کوشش کہ ہے.

زیست میری خاکہ
تو نے ہی تو ر نگ بهرا ہے
جوهر ہستی کا.

کوئی غلطی ہو تو بتائے.
 
Top