"لکھ رہا ہوں"

خوشی سے نہ پھولی سمائے گی بیگم
میں کمرہ نما کو "کمر" لکھ رہا ہوں

پھولے نہ سمانا تو سنا ہے راجا جی۔۔ یہ پھولی نہ سمانا کیا ہوتا ہے۔۔ ؟؟؟ :)

عمدہ کوشش ہے۔۔ لیکن ماں کے ساتھ لفظ "شاطر" کچھ بھاتا نہیں۔۔
اب ماں چاہے اپنی ہو یا بیگم کی
شیزان بھیا، آپ کی آمد پر شکرگزار ہوں۔
آپ کے اعتراضات سر آنکھوں پر، ماں کے ساتھ شاطر لکھنے کی غلطی پر معذرت خواہ ہوں۔ آئندہ احتیاط برتوں گا۔

(یہ الگ بات ہے کہ شوہروں ایک کثیر تعداد ساس جی کی غیر ضروری اور شاطرانہ مداخلت کی وجہ سے بہت دکھی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بیٹیوں کی گمراہی کی ایک اہم وجہ ان کی والدہ محترمہ ہی ہوتی ہیں۔ اوریہ کوئی من گھڑت بات نہیں ہمارے معاشرے کا ایک مسئلہ ہے، چند ایک لوگوں کا اچھا تجربہ ہوجانا الگ بات ہے، میں اکثریت کی بات کر رہا ہوں)
 

شیزان

لائبریرین
شیزان بھیا، آپ کی آمد پر شکرگزار ہوں۔
آپ کے اعتراضات سر آنکھوں پر، ماں کے ساتھ شاطر لکھنے کی غلطی پر معذرت خواہ ہوں۔ آئندہ احتیاط برتوں گا۔

(یہ الگ بات ہے کہ شوہروں ایک کثیر تعداد ساس جی کی غیر ضروری اور شاطرانہ مداخلت کی وجہ سے بہت دکھی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بیٹیوں کی گمراہی کی ایک اہم وجہ ان کی والدہ محترمہ ہی ہوتی ہیں۔ اوریہ کوئی من گھڑت بات نہیں ہمارے معاشرے کا ایک مسئلہ ہے)

جیتے رہیئے راجا جی

متفق۔۔ لیکن تصویر کے دوسرے پہلو کو بھی دیکھئے۔۔ معاشرے کا ایک اہم مسئلہ تو ساس بہو کی تکرار بھی ہے۔۔ یا ساس کا بہو کو قطعآ برداشت نہ کرنا۔۔ اب چاہے بہو کی ماں اسے گمراہ کرنے کے لیے زندہ ہو یا نہ ہو۔۔ یہ بھی عام سی بات ہے۔۔ تو ایسی صورتحال میں بھی ساس کو شاطر کہنا اچھا نہیں لگتا۔
آپ احتیاط برتیں گے اس کے لیے جزاک اللہ:)
 
بد ۔ ساتھ ۔ تر
بد کی دال ساکن سے جڑی ہوئی سا کی صوتیت اور پھر تھ ساکن سے جڑی ہوئی تَر کی صوتیت۔ میرے لئے تو اس کو ادا کرنا ثقیل ہے آپ کو ایسا نہیں لگتا تو اچھی بات ہے۔
 
بد ۔ ساتھ ۔ تر
بد کی دال ساکن سے جڑی ہوئی سا کی صوتیت اور پھر تھ ساکن سے جڑی ہوئی تَر کی صوتیت۔ میرے لئے تو اس کو ادا کرنا ثقیل ہے آپ کو ایسا نہیں لگتا تو اچھی بات ہے۔
شکریہ استادِ محترم!
میں کوشش کرتا ہوں کہ مصرعے میں روانی پیدا ہو جائے۔
 

یوسف-2

محفلین
لکھوں گا نہ کوئی ستم تیرا بیگم
ترے سامنے بیٹھ کر لکھ رہا ہوں
نہ لکھتے ہوئے بھی آپ احوال ستم بخوبی لکھ گئے ہیں۔ شکر کریں کہ ابھی بھابی نے ”بین السطور“ پڑھنا نہیں سیکھا ورنہ ۔۔۔ :)
 
لکھوں گا نہ کوئی ستم تیرا بیگم
ترے سامنے بیٹھ کر لکھ رہا ہوں
نہ لکھتے ہوئے بھی آپ احوال ستم بخوبی لکھ گئے ہیں۔ شکر کریں کہ ابھی بھابی نے ”بین السطور“ پڑھنا نہیں سیکھا ورنہ ۔۔۔ :)
”بین السطور“ :eek: پہلے مجھے بھی تو سکھا دو بھیا جی​
”بین السطور“ وہ پڑھیں یا نہ پڑھیں میری لئے پڑھنا ضروری ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
”بین السطور“ :eek: پہلے مجھے بھی تو سکھا دو بھیا جی

”بین السطور“ وہ پڑھیں یا نہ پڑھیں میری لئے پڑھنا ضروری ہے۔

بھائی صاحب! جس طرح آپ نے ”بین السطور لکھنا“ سیکھ لیا ہے، اسی طرح پڑھنا بھی آ ہی جائے گا۔:)
جیسے بچپن میں جب آپ کو آپ کے ابو نے اپنی ڈائری میں لکیریں ہی لکیریں ڈال کر کچھ لکھتے دیکھا تھا تو غصہ میں آپ سے پوچھا تھا کہ یہ کیا کر رہے ہو؟ آپ نے بڑے فخر سے کہا تھا کہ میں بھی لکھ رہا ہوں، جیسے آپ لکھتے ہیں۔ انہوں نے پوچھا: تو ذرا پڑھ کر بتلاؤ کہ کیا لکھا ہے؟ تو یاد ہے نا کہ آپ نے کہا تھا: ابھی تو میں نے صرف لکھنا سیکھا ہے، پڑھنا نہیں سیکھا۔ :)
 
Top