لڑکیاں بیچاری

سید عمران

محفلین
امریکہ میں 1993-1992ء میں تشدد کا شکار ہونے والی لڑکیوں کی تعداد 5 ملین ہے۔ ان میں 12 سال تک کی بچیاں بھی شامل ہیں۔
ہر سال صرف امریکہ میں عصمت دری کا شکار بننے والی عورتوں کی تعداد 5 لاکھ ہے۔
مالی طور پر لُٹنے والی عورتوں کی تعداد 3۔8 ملین ہے۔
عزت کے نام پر قتل۔۔۔!!!
1990ء میں ایف بی آئی کے ریکارڈ کے مطابق 5328 قتل ہوئے۔ یہ قتل خاوند یا بوائے فرینڈ کے ہا تھوں "ہونر کِلنگ" یعنی مقدس قتل کے نام پر ہوئے۔
16 فیصد امریکی جوڑے آپس میں ایک دوسرے کو مارتے پیٹتے اور گالی گلوچ کرتے ہیں، زیادہ نقصان عورت ہی اُٹھاتی ہے۔
1993ء میں ایک سروے رپورٹ کے مطابق 34 فیصد عوام نے اپنی آنکھوں سے عورتوں پر ظلم ہوتے دیکھا۔۔۔ 14 فیصد عورتوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔
امریکی ہسپتالوں کے ریکارڈز کے مطابق 20 سے 30 فیصد تک ایمرجنسی میں لائی جانے والی عورتوں کوٹارچ کیا گیا تھا۔۔۔ ان میں سے 10 فیصد عورتیں تشدد کے وقت ماں بننے والی تھیں ۔۔۔ !!!​
نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب مغرب کی
یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے
اور ؎
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کشی کرے گی
جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہوگا
اور ؎
ڈھونڈنے والا ستاروں کی گزرگاہوں کا
اپنے افکار کی دنیا میں سفر کر نہ سکا
اپنی حکمت کے خم و پیچ میں الجھا ایسا
آج تک فیصلہ نفع و ضرر کر نہ سکا
جس نے سورج کی شعاعوں کو گرفتار کیا
زندگی کی شب تاریک سحر کر نہ سکا
 
Top