لڑکيوں کا عالمی دن

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


22449877_1591345044258981_190999183245579692_n.jpg


لڑکیوں کے عالمی دن کی تقریب میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی شرکت

اسلا م آباد (۱۱ ِاکتوبر، ۲۰۱۷ء) __ پاکستان میں متعین امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے لڑکیوں کےعالمی دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی، جس میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے لئے مواقع، مساوات اور ترقی کے لئے امریکی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان بھر میں کام کرنے والی اُن مقامی تنظیموں کو اُجاگر کیا گیا، جو اسمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈرز فنڈ پروگرام (ایس جی اے ایف پی) کی مالی اعانت سے پاکستان میں لڑکیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے سرگرم ِعمل ہیں۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب لڑکیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں تو وہ خود اپنے، اہل خانہ، اپنے معاشروں اور اپنے ملکوں کے بہتر مستقبل کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت لڑکیوں کی تعلیم اور ترقی پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرتی ہے اور اسمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈرز فنڈ پروگرام کے تحت امریکی عوام نے لاکھوں پاکستانی خواتین کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے پاکستانی این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کیا ہے۔

تقریب کے دوران ایک دستاویزی فلم (سیکنڈ چانس ایٹ ہوپ )بھی پیش کی گئی جس میں بلوچستان کی لڑکیوں کی متاثر کن کامیابیوں کو اُجاگر کیا گیا۔ تقریب میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے چلنے والی انجمن نوجوانان ِچارسدہ کی طالبات نے اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ بھی پیش کیا۔ یتیم بچوں کا خیال رکھنے والے ادارے سینا ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سروسز کی، جسے یو ایس ایڈ کا تعاون حاصل ہے، لڑکیوں نے علامہ اقبال کی نظم "لب پہ آتی ہے دعا" ایک ٹیبلو پرفارمنس کی صورت میں پیش کی۔

یو ایس ایڈ کا اسمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈرز فنڈ پروگرام پاکستان بھر میں مقامی تنظیموں کو فنڈز فراہم کرتا ہے۔ نیشنل رُورل سپورٹ پروگرام کے زیرا انتظااور امریکی حکومت کے فنڈز کے حامل اس پروگرام کے تحت خطرات سےدوچار آبادیوں کی بہتری، سماجی انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی، توانائی کے شعبے میں چھوٹے پیمانے کے اقدامات ، ثقافت و فنون کو فروغ دینے اور کسی آفت سے نمٹنے کے لئے درکار تیاری میں بہتری کے لئے جدت پر مبنی کمیونٹی سرگرمیوں میں تعاون کیا جاتا ہے۔

یو ایس ایڈ کے اسمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈرز فنڈ پروگرام نے ۲۰۱۰ء سے اب تک ملک بھر میں چھتیس ملین ڈالر مالیت کے ۳۳۵ نئے اور جدت پر مبنی منصوبوں کے لئے رقم فراہم کی ہے۔ ۲۰ لاکھ سے زیادہ لوگ ،جن میں ۵۵ فیصد خواتین شامل ہیں، اِن منصوبوں سے مستفید ہوئے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت حال ہی میں صبا اسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کو، جو صبا ہومز اینڈ آرفنیج کے نام سے مشہور ہے، راولپنڈی میں تین منزلہ اسکول تعمیر کرنے کے لئے گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔ اس اسکول میں غیر مستحکم اور مواقع سے محروم لڑکیوں کو تعلیم فراہم کی جائےگی

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Press_Release_Police_training.jpg


امریکی سفارتخانے کی اعانت سے ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لیے پاکستانی پولیس افسران کی تربیت

اسلام آباد (۲۵ ِاکتوبر ، ۲۰۱۷ ء)__ امریکی سفارتخانے کے شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون (آئی این ایل )کی اعانت سے تیس پاکستانی پولیس افسران نے چار ہفتے پر محیط ضروری طبی امداد کی فراہمی کی تربیت مکمل کی ۔ تربیت کے ساتھ دو ہفتے کا ماسٹرٹرینر اضافی کورس بھی شامل تھا

جکارتہ سینٹر برائے نفاذ قانون و تعاون میں حال ہی میں منعقدہ اس تربیت میں شریک افسران کو زندگی بچانے کی طبی تربیت فراہم کی گئی، پولیس افسران عام طور پر دہشت گرد حملوں اور ہنگامی حالات میں جائے حادثہ پر پہنچنے والے اولین اہلکار ہوتے ہیں۔

شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون کے ڈائر یکٹر گریگوری شیفر نے کہا کہ ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کی تربیت حادثات کی زد میں آنے والے شہریوں اور پولیس افسران کی زندگی بچانے کی استعداد میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تربیت میں شریک پولیس افسران حاصل شدہ مہارت سے زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

تر بیت میں شریک پاکستان پولیس سے وابستہ آٹھ اداروں بشمول فرنٹیر کانسٹیبلری، گلگت بلتستان پولیس، خیبر پختونخواہ پولیس، پنجاب پولیس، سندھ پولیس ، بلوچستان پولیس، اسلام آباد پولیس اور نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کے تیس افسران کو بنیادی انسانی زندگی اور ہنگامی ضروری طبی امداد کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سند بھی دی گئی ہے۔

کورس میں شریک پاکستانی افسران نے ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ اور طبی امداد کی فراہمی کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ایک آفیسر نےاس موقع پر کہا کہ تربیت سے پہلے ہم صرف جائے حادثہ پر مشاہدہ کر سکتے تھے مگر اب ہم زخمیوں کو امداد فراہم کر سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی زندگی بچانے کی تربیت فراہم کر سکتے ہیں

شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون ۹۰ سے زائد ممالک میں کام کر رہا ہے اور ان ممالک کو جرائم، بدعنوانی، اورمنشیات سے پاک کرنے ، پولیس کے محکموں میں اصلاح، اور صاف وشفاف احتساب کیلئے قوانین اور عدالتی نظام کو فروغ دینے کیلئے تعاون کرتا ہے۔ آئی این ایل کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مندجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں


Bureau of International Narcotics and Law Enforcement Affairs (INL)


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


DMvpn1_CX4_AA4tqc.jpg


دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں امریکی ادارہ برائے ترقی کی کوششیں: امریکی حکومت نے یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان بھر میں17 تعلیم اداروں کی بحالی و تعمیر کیلئے 47.5 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کی ہے۔

دہشت گردی کی شکست


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top