لپی کار: اپنی زبان میں ٹائپ کریں

اور تو سب کو آزما دیکھا۔۔۔۔۔

ایک عدد مزید ٹائپنگ اطلاقیہ نظر میں آیا ہے۔ یہ کئی زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ ویب کے ساتھ ساتھ کئی ڈیسکٹاپ اطلاقچے اور دخیلے بھی یہاں دستیاب ہیں۔

لپی کار‌ ملاحظہ فرمائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ مستعمل صوتی کی بورڈ نہیں ہے اردو میں۔ ’ع‘ نہ جانے کس طرح ٹائپ ہوتا ہے۔ کلیدی تختے کی شکل بھی دستیاب نہیں۔
 
چاچو ع کی میپنگ i پر ہے۔ اور ون ٹو ون میپنگ نہیں ہے اس میں۔ ون ٹو مینی بھی نہیں ہے۔ بلکہ مینی ٹو مینی ہے۔ اس لئے اتنی رفتار سے ٹائپنگ ممکن نہیں جتنی اوپن پیڈ میں۔ ویسے اس طرح کی میپنگ کرنے سے اردو کے لئے شفٹ کے استعمال کی ضرورت نہیں رہ گئی۔ گر چہ ہندی وغٰرہ کے لئے شفٹ بھی استعمال کیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ٹائپنگ ٹیوٹر کی تیاری کے موضوع پر کئی مرتبہ بات ہو چکی ہے لیکن عملی طور پر اس جانب کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ میں نے اردو اوپن ٹائپ کو بنیاد بنا کر ایک ٹائپنگ ٹیوٹر لکھنے کا آغاز کیا تھا لیکن گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے اس پر کام آگے نہیں بڑھا ہے۔ ابھی اس میں آن سکرین کی بورڈ ایفیکٹس مسنگ ہیں جو کہ کسی بھی ٹائپنگ ٹیوٹر میں ہونا ضروری ہیں۔ جاوا سکرپٹ میں یہ کام کرنا کچھ آسان بھی نہیں ہے۔ میں اس کا سورس ڈھونڈھ کر اسے فورم پر پوسٹ‌ کر دوں گا تاکہ کوئی اور دوست اس پر طبع آزمائی کر سکیں۔
 
Top