لپکو اللہ کی جنتوں کی طرف !!

x boy

محفلین

دیکھو دروازے کھلے ہوئے ہیں ،فرشتے پکار رہے ہیں ،نرم و گرم بہترین بستر تیار کردیئے گئے ہیں اور دست بستہ حاضر غلام ۔ جہاں تک نظر جائے قدرت کے ایسے عظیم الشان نظارے کے سویزرلینڈ و کشمیر کی خوبصورتی کیا چیز ہے! کھانے پینے کی ایسی اشیا کہ عقل انسانی ان کا تصور بھی نہیں کرسکتی اور زبان و دھن ان کی لذت سے بے خبر ہیں اور سب سے بڑا کرم کہ بغیر کوشش و محنت کے یہ حاصل ! نہ کسی ہوٹل کے بل کی پریشانی اور نہ کمانے کا جھنجٹ ! پاوں زمین پر تو لگاو تاج محل کے مرمریں فرش کی نزاکت نہ بھول جاو تو پھر کہنا ،ہم نشیان جنت کی میعت میں سیر کو تو نکلو ڈزنی لینڈ و کینڈا میں گزاری چھٹیاں وقت کا ضیاع محسوس ہوں گئیں ! پاکباز باوفا ،باپردہ حوروں کے چہروں پر نظر تو پڑے اگر ان سب فلمی ہیروینز کا نشہ ذھن سے جاتا نہ رہے تو پھر کہنا ! اور پھر سب سے بڑھ کر یہ ،کہ رب کائنات کا دیدار !! نور علی نور ، نور کے پردے اٹھتے ہیں اور وہ نظر آتا ہے کہ جس کے رخ زیبا کی ایک جھلک ہوش مندوں کو بھی دیوانہ بنا دے اور پھر زبان سے وہ تمجید بلند ہو جس کو ہم اس دنیا میں جانتے بھی نہیں ہیں اور تمجید بھی ایسی کہ زبان سے ہی نہیں پورے وجود سے پھوٹ رہی ہو ،بھلا زبان و جسم کے یوں ہم آواز ہونے کا منظر جنت کے علاوہ کہیں اور نظر آسکتا ہے !!
اے میرے بھایئوں پیچھے کیوں ہو ! یہ جنت ہے تلواروں کے سائے تلے رکھی گئی ہے
اے میری بہنوں آپ کیا سوچ رہی ہو ! یہ جنت ہے جو کہ اطاعت اللہ و رسول و خاوند کی خوشنودی میں چھپا کر رکھی گئی ہے
اے میرے تاجر دوستوں ! آپ کو کیا ہوا ہے؟ یہ جنت ہے جو کہ ایمانداری و خوش اسلوبی میں پوشیدہ ہے
اے میرے امراء ، جلدی کیجیے یہ جنت ہے اسے خرید لیں اس کی قیمت صدقہ ، خیرات ، زکواۃ و صلہ رحمی ہے
اے غریبان شہر ، آپ کے لیے تو بہت ہی سستی ہے صبر و شکر سے ہی مل جائے گی
اے میرے حکمرانوں ،آپ سب سے پیچھے کیوں کھڑے ہیں ؟ ہمیشہ کی سرداری کے لیے لپکیے یہ جنت ہے جو کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنے والوں کو دی جائے گی ، صدر،وزیراعظم ،مشیر اعظم ہونا تو اس کے لیے ضروری ہی نہیں ہے !
اے اہل بدعت ، رحم کا دروازہ کھل چکاہے اور معافی کا اعلان ہوچکا ہے آپ کے لیے تو بہت ہی آسان ہے صرف حق کو جاننا اور اسے پہچان کا ماننا !! اتنی آسان تو یہ کسی کے لیے بھی نہیں ہے
اے گناہ گاروں ! مبارک ہو ، کام آسان ہے اپنے گناہوں کے پیچھے نیکیوں کو لگا لو وہ خود ہی انہیں کھا جائیں گئیں اور جو ابھی نہیں چھوٹ پارہیں ان پر استغفار کرو اور دنیا کی سب سے بڑی نیکی توحید کے لیے گواہی دے دو ۔ زمین و آسمان بھی گناہوں سے بھر لاو گئے تو یہ پھر بھی مل جائے گی

اے اہل ایمان لپکو جنت کی طرف کہ وہ منتظر ہے !


از: ڈاکٹر عاطف
 
Top