لوگ کہتے ہیں شاعری ہے یہ!

عینی مروت

محفلین
السلام علیکم !
ایک قطعہ نذرِ محفل کر رہی ہوں ،تمام معزز اساتذہ سے رہنمائی اور اصلاح کی درخواست کے ساتھ۔۔


نوحۂ نارسائی ہے اس میں
میرے جذبوں کی تشنگی ہے یہ

حرف کرتی ہوں اپنی آہوں کو
لوگ کہتے ہیں شاعری ہے یہ

عینی​
 

عینی مروت

محفلین
اچھا قطعہ ہے، اصلاح کی ضرورت نہیں۔

بہت شکریہ محترم،یعنی آپکے مطابق اسکی موزونیت میں کوئی کمی بیشی نہیں؟امید کرتی ہوں اور درخواست ہے کہ آئیندہ بھی اپنے مفید تبصروں اور مشوروں سے نوازتے رہیں گے ۔
سلامت رہیں
 

عینی مروت

محفلین
بہت اچھا کلام ہے محترمہ !

اس میں اصلاح کی نہیں حاجت
گرچہ اصلاح کی لڑی ہے یہ

یہ مُرَوّت ہے آپ کی عینی
آپ کو ناسَرَہ لگی ہے یہ
:)
بہت عمدہ جناب! لاجواب۔۔۔۔

دوسرے شعرکے مصرعۂ اول میں عینی مروَت کو جس مروّت سے نواز دیا وہ جناب کا حسن نظر۔۔
بہت نوازش کلام سراہنے کے لیے :happy:
دراصل علم عروض کے بارے بہت محدود معلومات رکھتی ہوں اور علم رکھنا اپنی جگہ،
لیکن اپنا کلام پرکھنےاور اسکی موزونیت کے لیے کسی ماہر اصلاح کار کی رہنمائی کی اہمیت اپنی جگہ ہے جی۔
ہم ایسے مبتدی شعر تو کہہ سکتے ہیں لیکن حسن بیان کی باریکیاں اور وزن میں کمی بیشی صرف ایک استاد کی نظر دیکھ سکتی ہے
 
Top